محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !میرے شوہر کا رویہ مجھ سے بہت سخت ہے ، معمولی بات پر سیخ پا ہو جاتے ہیں۔ میں ان کے لئے سب کچھ چھوڑ چکی ہوں ، لیکن سمجھ نہیں آتا پھر مسئلہ کہاں ہے ۔اکثر خواب میں ڈر بھی جاتی ہوں ایسا لگتا ہے‘بعض اوقات ہوا میں اڑ رہی ہوںاور کے علاوہ بہت سے ڈرائونے خواب بھی آتے ہیں۔آپ سے درخواست ہے میرے ان تمام مسائل کے حل لئے کوئی عمل بتائیں۔(عنبرین تبسم ، راولا کوٹ )
جواب :عبقری کے شمارہ میں ہر ماہ نقش دریائے نیل کے طاقتور اعمال دئیے جا رہے ہیں‘آپ ہر ماہ یقین اور توجہ کے ساتھ یہ اعمال کریں۔نو ‘ دس محرم الحرام کو تسبیح خانہ میں اس نقش کا خاص عمل کروایا جائے گا‘ نومبر2023ء کا شمارہ ہمراہ لائیں اورمحفل میں شرکت یقینی بنائیں۔ ازدواجی زندگی خوشحال اور اولاد کو آنکھوں کی ٹھنڈک بن جائے گی۔ شوہر آپ کو رانی بنا کر رکھے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں