محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!پانچ سال پہلے میری شادی خالہ کے گھر ہوئی ‘ شادی سے پہلے میرے والدین کے گھریلو حالات بہت اچھے تھے بہت زیادہ خوشحالی تھی لیکن جب شادی ہوئی والدین کے گھر کے حالات زوال کا شکار ہونے لگے‘ میری جسمانی حالت بھی تبدیل ہو نا شروع ہو گئی اور رنگت سیاہ ہو گئی ۔ ویسے بظاہر کوئی بیماری نہیں ہے ، بھوک بھی صحیح لگتی ہے ، لیکن جسمانی حالت بگڑ چکی ہے ۔ چھوٹی بہن کی شادی بھی دیور سے ہوئی ‘ شادی کے بعد بہن کی حالت بھی میر ی طرح خراب ہو گئی ۔ بظاہر کوئی بیماری نہیں ہے لیکن کمزوری اور چہرہ خراب ہو گیا ہے‘ سمجھ میں نہیں آتا کہ کسی نے جادو کیا ہے یا اس گھر میں آ کر کوئی بیماری لگ گئی ہے۔(س،ب۔فیصل آباد)
جواب: آپ اپنے تمام مسائل ‘ جادو جنات ارو بندشوں کے توڑ کا تصور کرتے ہوئے روزانہ عشاء کی نماز کے بعد اول وآخر تین بار درود پاک کے ساتھ 41 مرتبہ قرآن پاک کی یہ آیت پڑھ کر‘اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌﭤOاپنے ہاتھوں اور تمام جسم پر دم کریں۔یہ عمل یقین اور توجہ کے ساتھ کریں۔جادو جنات‘ بندشوں کے توڑ کے لئے یہ عمل سالہا سال سے آزمودہ ہے جس سے بے شمار لوگ فیض یاب ہو چکے اور آج بھی ہو رہے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں