دھماکے دار لڑائی ہوتی ہے میرے دل میں ان کا ایسا خوف ہوتا ہے جو بیان سے باہر ہے، ہر چیز پہ جھگڑا، آنے جانے پہ، بولنے پہ، بچوں پہ ۔ میں اگر اپنے دکھ کی داستان لکھنے بیٹھ جائوں تو شاید پورارجسٹر بھر جائے گا۔اب میں صرف مشاہدات لکھ رہی ہوں ‘میں نے پوری رات وہ میگزین بار بار پڑھا جس میں یَاقَھَّارُ کے وظیفے کے بارے میں لکھا گیا تھا۔میں بہت پریشان تھی ‘ ہر وقت سسرال میں جھگڑا اور بے سکونی رہتی تھی‘شوہر کو ایک آنکھ نہ بھاتی تھی اورنہ ساس کو، بچوں پر الگ ظلم کرتے تھے، ہر وقت طعنے دیتے کوستے تھے‘ بچوں کو مارتے ، سسر بھی انہی کا ساتھ دیتے ۔ان کا خوف ہر وقت میرے سر پر سوار رہتا ہے انہوں نے میری زندگی عذاب بنا دی تھی۔
حمل کے دوران جادو کا حملہ
خیر میںنے وظائف شروع کیے ، یَاقَھَّارُ پڑھنا شروع کیا تو شروع میں طبیعت بہت خراب ہوئی جیسے کوئی گلا دبا رہا ہو اور سانس بند کر رہا ہو‘ عمل کرتی رہی تو مجھے بہت سکون ملنا شروع ہو گیا‘ روزے ملے، نماز ملی، روح روحانیت ملی کئی بیماریوں سے نجات ملی ‘ روح اتنی طاقتور ہو گئی تھی کہ جب چاہتی تھی پاک ہستیوں کی زیارت کر لیتی تھی اور باقاعدہ میری خواب میں راہنمائی بھی کی جاتی ۔میرے گھر کے حالات ٹھیک ہو گئےگھر والوں کا رویہ میرے ساتھ ٹھیک ہو گیا۔لیکن کوئی ایسا تھا جو میری خوشی نہیں دیکھ سکتا تھا اور مسلسل بیٹھا مجھ پر جادو کر رہا تھا۔۔چند دن نہ گزرے تھے کہ اچانک مجھ پر اتنا سخت جادو کا حملہ ہوا جس کے بعد میں بہت بیمار ہو گئی اور انہی دنوں میں حاملہ بھی تھی ، ہر وقت الٹیاں کرکے جسم نڈھال ہو جاتا تھا، مرنے والی حالت ہو جاتی تھی ، نہ نماز پڑھی جاتی تھی اور نہ کوئی وظیفہ پڑھا جاتا تھالیکن پھر مجھے خواب میںعلامہ لاہوتی صاحب کا لاہوتی نقش پُر کرنے کا کہا گیا‘ میں نے ستمبر 2021 میں شائع ہونے والا پہلا لاہوتی نقش پُر کیا ‘ جیسے ہی میںنےیہ نقش پُر کیا تو میرا جادو ٹوٹ گیا اور چند دن میںمیں بالکل ٹھیک ہو گئی ۔ پھر ہم نے اپنا گھر بھی بدل لیا۔
نبی کریمﷺ کی زیارت کا انوکھا واقعہ
میرا ایک مسئلہ حل ہوتا تو دوسرا شروع ہو جاتا‘نئے گھر میںجاتے ہی گھر کی لڑائیاں پھر سے عروج پکڑ گئیں۔ایک دن میں یَاقَھَّارُ کا وظیفہ پڑھ کر سوئی تو میں نے ایک نورانی بزرگ کو دیکھا جو مجھے کچھ پھول دیتے ہیں اور کہتے ہیں تمہارے مسئلے حل ہو جائیں گے۔ پھر ایک رات میں بہت دل برداشتہ ہو گئی اور عشاء کی نماز کے بعد میں بہت روئی ، شوہر بات نہیں کرتا تھا ہر وقت لڑتا تھا، خرچا بھی کچھ نہیں دیتا تھا‘ سارے گھر کاکام ‘برتن کپڑے دھونا‘ کھانا بنانا‘ بچے سنبھالنا‘سب اکیلے کرتی ، پھر میں روتے روتے سجدے میں چلی گئی تو کیا دیکھا میرے ہر طرف نور ہے اور نور کی برسات ہےاورمجھے پیارے آقاﷺ کی زیارت ہو ئی اور مجھ سے فرماتے ہیں ہاتھ اٹھائو تمہیں کچھ دینا ہے ، حضرت جی آپ یقین کیجئے میرے ہاتھ اٹھ کر خود بخود سیدھے ہو جاتے ہیں اور پیارے آقاﷺ نورانی موتی میرے ہاتھ میں دیتے ہیں۔ اس کے بعد میری زندگی میں جو خوف تھا جو کسی طرح بھی نہیں جاتا تھا وہ ختم ہو گیا۔س دن کے بعد میرا کوئی مسئلہ جو نہ حل ہوتا ہو تو میں اس دن پیارے آقاﷺ کی زیارت کا تصور کرتی تو اگلے دن تک مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ پھر میں نے آن لائن شیخ الوظائف کی روحانی محافل سننے شروع کیں ‘ زندگی میں راحت سکون اور چین آ گیا۔
بھیانک جنات کی دھمکی
ایک بار عیدا لفطر پر میں ماموں کے گھر گئی ‘ میری ممانی کی طبیعت خراب رہتی تھی اور ان کے گھر میں عجیب واقعات بھی رونما ہوتے تھے۔ رات کے وقت میری بیٹی رونے لگ گئی اور میں اس پر یَاقَھَّارُ کاوظیفہ پڑھ کر دم کرتی رہی۔ میری ممانی کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی تو میں نے ممانی کے استخارے کی نیت سے وظیفہ پڑھا تو عجیب منظر دیکھا کچھ جنات ہیں جنہوں نے ممانی کا جینا حرام کیا ہوا ہے۔ وہ جنات مجھے نظر بھی آئے بھیانک شکل کےکچھ چھوٹے کچھ بڑے جنات تھے، انہوںنے مجھے بھی بہت ڈرایا کہ اگر تم نے اس کو یَاقَھَّارُ کی گیارہ تسبیح صبح و شام پڑھنے کا عمل بتایا تو ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے اور نہ تمہارے بچوں کو چھوڑیں گے۔ لیکن میں ان سے نہیں ڈری میں نے مامی کو بتایا کہ یَاقَھَّارُ کی گیارہ تسبیح صبح و شام پڑھ لیا کریں آپ ٹھیک ہو جائیں گی اور میں نے رات کا سارا واقعہ بھی انہیں بتا دیا اور اس وظیفے کے کچھ مزید کمالات بتائے کہ اللہ کے اس اسم میں شیطانی چیزوں کی موت ہے اور ہماری حفاظت ہے۔ممانی نے بھی یہ عمل شروع کر دیا۔ میں گھر آ گئی‘ ممانی سے کچھ دن بعد بات ہوئی تو ان کا مسئلہ حل ہو گیا تھا اور جنات ان کے گھر سے چلے گئے تھے اور انہوںنے دوبارہ انہیں نقصان نہیں دیا، نقصان دے بھی کیسے سکتے تھے ان کے پاس اللہ رب العزت کے نام کی طاقت تھی اب تو جو جن انہیں نقصان دینے کی سوچتا وہ اپنی ہلاکت کا انتظام کرتا۔اس عمل میں بہت جلال اور طاقت تاثیر ہے جو دشمنوں پر آگ بن کر برستی ہے۔ (ثمینہ عامر، حیدر آباد)
آن لائن کام ملنا شروع ہو گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میںپچھلے دوسال سے عبقری کا قاری ہوں ۔میں آپ کو عوام کی بے لوث خدمت کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ کے رسالے میں بہت ہی مفید مشورے اور وظائف ہوتے ہیں جس سے کروڑوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ آپ کا رسالہ ہر لحاظ سے سب سے بہترین ہے۔ میں عبقری رسالے میںحضرت علامہ لاہوتی صاحب کا سلسلہ وار مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست ‘‘ سب سے پہلے پڑھتا ہوں ۔ان کے بتائے ہوئے وظائف کرتا ہوں‘ لاہوتی نقش شائع ہوا تو وہ پُر کیا‘ آج الحمد للہ ایک دوست کے ساتھ مل کر بزنس نیٹ ورک مارکیٹنگ کا کام کر رہا ہوں اور اس شاندار رسالے کی وجہ سے اور نقش کی برکت سے کام بہت چل رہا ہے ‘ پہلے بے روزگار تھا ، جب سے لاہوتی نقش کا عمل شروع کیا ہے‘ بے روزگاری ختم ہو گئی ہے اور تنگدستی ختم ہو گئی ہے بلکہ اب اس پوزیشن میں ہوں کہ بے روزگار لوگوں کو روزگار دینے کے قابل ہو چکا ہوں۔کتنے لوگ تھے جن کے پاس کوئی ذریعہ معاش نہیں تھا اب میں انہیں معقول تنخواہ دیتا ہوں جس سے ان کے گھروں کا نظام چل رہا۔میں آپ کاانتہائی مشکور ہوں کہ آپ آج کے اس پر فتن دور میں مخلوق کی عظیم خدمت کر رہے ہیں۔ ہماری ڈھیرساری دعائیں آپ کے لئے ہیں۔ اللہ پاک آپ کو اور علامہ لاہوتی پر اسراری صاحب کو بہت ہی زیادہ رحمت برکت عزت شہرت عطا فرمائے ۔ (ا،س۔سرگودھا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں