محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے کیونکہ آپ کے عبقری رسالہ کی وجہ سے علامہ لاہوتی صاحب کا تعارف ہوا اور عبقری کے ذریعے ہی لاہوتی نقش ملا۔آپ کے لئے دن رات ڈھیروں دعائیں دل سے نکلتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو‘ آپ کی نسلوں ‘ علامہ لاہوتی صاحب اور ان کی نسلوں کواپنی شان کے مطابق جزائے خیر عطا فرمائے ‘ آمین!
ہم گھر والے ساڑھ ستی کے جادو کے ستائے ہوئے تھے‘ سالہا سال سے گھر میں لڑائی جھگڑیں‘ نفرتیں اور بندشیں عروج پر تھیں۔ہم بہنیں جوان ہو چکی تھیں‘ شادی کی عمر کو پہنچ چکی تھیں مگر کہیں بھی رشتہ نہیں ہو رہا تھا۔نہ ہی بہن کا اور نہ ہی میرے ساتھ کوئی رشتہ کرنے کو تیار نہ تھا اور نہ ہی کسی نےرشتہ سے متعلق پوچھا۔والدہ ہماری شادی کی وجہ سے بہت پریشان تھیں اور اندر ہی اندر گُھل رہی تھیں۔اگر والد صاحب کو اس متعلق فکر مند کرتی تو ان کا آپس میں جھگڑا ہو جاتا۔والد صاحب کی محبت اور شفقت سے ہم محروم تھے‘ ان کے پاس ہمارے لئے وقت ہی نہیں ہوتا تھا۔اگر والد صاحب سے شادی کے متعلق بات کرتے تو وہ یہ کہہ کر بات ٹال دیتے کہ’’میرے بچے ابھی پڑھ رہے ہیں‘‘۔گھر میں ہر وقت افسردگی‘ لڑائی جھگڑے اور نفرتوں کا سامان رہتا تھا۔ہمارا مشترکہ خاندانی نظام تھا مگر گھر چھوٹا ہونے کی وجہ سے اب رہنا مشکل ہو چکا تھا۔غرض یہ کہ ہر طرف سے پریشانیاں ہی پریشانیاں تھیں۔ہم ہر ماہ عبقری رسالہ اور اس میں شائع ہونے والا سلسلہ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ان دنوں عبقری رسالہ میں پہلا لاہوتی نقش شائع ہوا۔یہ ستمبر 2021ء کا شمارہ تھا۔سب سے پہلے میری بڑی بہن نے لاہوتی نقش کو پُر کیا اور اس میں لکھے گئے طریقہ کے مطابق عمل کیا۔سالوں پرانی بندش اور ساڑھ ستی کا جادو ایک لاہوتی نقش کے عمل سے ہی چند دنوں میں ختم ہو گیا۔خاندان سے ہی بہن کا رشتہ آیا اورایک ماہ میںاس کا نکاح بھی ہو گیا۔ہمارے حاسدین جنہوں نے ساڑھ ستی کا جادو کروایا تھا وہ جل کر راکھ ہو گئے ۔والدہ کی جوانی میں انہوں نے جادو کروایا تھا اور وہ حیران تھے کہ سالوں پرانا سخت جادو چند دن میں کیسے ختم ہو گیا؟۔یہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ اس نے اپنے نام کے صدقےلاہوتی نقش کی برکت سےساڑھ ستی کے جادو اور بندش کو توڑ کر رکھ دیا۔اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس دور میں شیخ الوظائف‘ علامہ لاہوتی صاحب اور عبقری کا ساتھ نصیب فرمایا۔
28 سال سے دربدر تھی‘اپنا گھر مل گیا
اسی لاہوتی نقش کو والدہ نے ہمارے رشتوں کی بندش ختم کرنے ‘والد صاحب اور نئے گھر کی نیت سے کیا۔الحمدللہ والد صاحب کا رویہ ہمارے ساتھ بہت اچھا ہو رہا ہے‘ہمیں ان کا پیار اور شفقت نصیب ہوئی ہے۔دوسرے نقش کا عمل کرنےسے پہلے ہی والد صاحب نے کہہ دیا کہ میں ان شاءاللہ علیحدہ سے نیا گھر لے کر دوں گا،ورنہ اس سے پہلے تو وہ اس بات پر راضی نہ تھے‘ وہ کہتے تھے کہ بیٹیوں کی شادی ہو جائے گی‘نئے گھر کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔لیکن اب خود مان گئےاور والدہ کو نئے گھر کے لئے پیسے بھی دے دئیے ہیں۔ یہ محض اللہ کا کرم ہی ہے کہ لاہوتی نقش کی وجہ سے میری والدہ جو گزشتہ 28 سال سے در بدر ہو رہی تھیں‘ساڑھ ستی کی وجہ سے ٹھوکریں کھا رہی تھی انہیں علیحدہ گھر مل گیا۔سورئہ کوثر کا 129 بار تھیلی والا عمل چار سال سے کر رہے ہیں مگر جب ساتھ لاہوتی نقش بھی پُر کرنا شروع کیا تو اتنا رزق ملا کہ تھیلی کی بجائے اب تھیلا بن گیا ہے۔اس نقش کی وجہ سے تسبیح خانہ کے ساتھ مزید استقامت ملی‘ سورئہ اخلاص کی گیارہ جمعراتوں والا عمل بھی نصیب ہوا۔
بھائی کی مراد پوری ہو گئی
چھوٹے بھائی کو ایک معروف کمپنی کے موبائل کی خواہش تھی جو بہت زیادہ مہنگا تھا‘اس نے اسی نیت سے لاہوتی نقش کا عمل کیا اور مزید بھی کچھ مرادوں کی نیت کی‘اسے بھی دوسرا لاہوتی نقش پُر کرنے سے پہلے ہی مراد مل گئی‘ من چاہا موبائل مل گیا ‘اللہ تعالیٰ اسے خیر ‘ ہدایت اور عافیت کا ذریعہ بنائے‘ آمین!اس نےجودوسری مرادیں مانگی تھیں ان شاءاللہ وہ بھی جلد ملنے کی امید بن گئی۔
من چاہی خواہشیں پوری ہو گئیں!
حضرت جی والدہ ‘ بھائی اور بہن کی طرح میں نے بھی پہلا لاہوتی نقش پُر کیا اور اس کا عمل بھی کیا۔میری خواہش تھی اللہ تعالیٰ تسبیح خانہ کی قدر‘محبت ملے ‘ والد صاحب کا پیار نصیب ہو ‘شادی کے مسائل حل ہو جائیں اور علیحدہ گھر مل جائے۔اللہ کا شکر ہے من چاہی مرادیں پوری ہو چکی ہیں جو رہ گئی ہیں ان کے آثار بھی نظر آرہے ہیں۔اللہ سے مانگنےکا سلیقہ آگیا ہے۔مختصر یہ کہ لاہوتی نقش کی وجہ سے ہمارا سارا گھرانہ خوشحال ہو گیا ہے۔دکھ درد دور ہوچکے ہیں‘ مرادیں مل رہی ہیں۔اللہ کریم آپ کو‘ علامہ لاہوتی صاحب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ تسبیح خانہ اور عبقری کی وجہ سے بہت سی نعمتیں پائی ہیں۔اللہ کریم اور اس کے پیارے حبیب ﷺکا نام‘ اس کی محبت اور رسول اللہﷺ کی سنتوں پر عمل‘مسنون اعمال نصیب ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ہماری دنیا سنوار دی ہے‘ یقین ہے کہ آخرت میں بھی اس کا اجر ضرور ملے گے۔(ماریہ اختر‘ لاہور)
زوال پذیر کاروبار کو عروج مل گیا
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ہمارا کاروبار زوال کا شکار تھا‘ کام تقریباً ختم ہو چکا تھا۔میں نےعبقری رسالہ سے دیکھ کر لاہوتی نقش پُر کرنا شروع کیے اور لکھی گئی ترتیب کے مطابق عمل بھی کرتی رہی جس سے کاروبار میں تنزلی ختم ہو گئی اور دوبارہ سے عروج ملنا نصیب ہوگیا۔ستمبر 2021ء سے لے کر ہر تین ماہ بعد شائع ہونے والے اب تک تمام لاہوتی نقش پُر کر چکی ہوں‘ ہر مرتبہ کوئی خاص عنایت نصیب ہوتی ہے جس وجہ سے آنے والے لاہوتی نقش کا بہت انتظار رہتا ہے۔چند ماہ قبل جب لاہوتی نقش نمبر 9 شائع ہوا تو میں نے نیت کی خواب میں والد ‘ والدہ اور آپ سے ملاقات ہو جائے تو الحمدللہ میری یہ خواہش بھی پوری ہو گئی۔چند دن بعد ہی خواب میںآپ کی اور والدین کی زیارت نصیب ہوئی‘سب بہت خوش تھے۔( صائمہ‘ ملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں