محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری کا دو سال سے مطالعہ کرنے والا ہوں۔اس میں دیئے گئے نسخہ جات، ٹوٹکے بہت زبردست ہوتے ہیں ۔ میری اہلیہ کے چہرہ پر دانے نکلے آئے ۔ دانوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا تھا۔ جس کو لے کر اہلیہ کافی پریشان تھی۔ کیونکہ خواتین زیادہ تر اپنے چہرے اور بالوں کی بہت حفاظت کرتی ہیں۔ اہلیہ نے کہا کہ کوئی جلد کا اسپیشلسٹ ہو جس سے مشورہ لیا جائے۔ میں نے اس کو حوصلہ دیا اور جلد کے اسپیشلسٹ کی تلاش شروع کی۔ خیر جلد کا اسپیشلسٹ تو نہیں ملا ہاں عبقری رسالہ میں ایک کریم جس کا نام ’’دیسی کریم‘‘ تھا اس کے بارے پڑھا جب میں شام کو گھر آیا تو اہلیہ نے پوچھا کوئی ڈاکٹر ملا؟ میں نے کہا ہاں ڈاکٹر ملا گیا ہے اور اس نے یہ کریم دی ہے ۔ میں نے بڑی خوبصورتی ڈبی میں دیسی کریم کو پیک کیا ہوا تھا اور اس کے حوالے کردی اور کہا کہ اس کا مستقل مزاجی سے استعمال کریں ان شاء اللہ ایک دانہ بھی چہرے پر نہیں رہے گا ۔تقریباً دس دن کے استعمال کے بعد اس کے چہرے پر ایک دانہ بھی باقی نہ رہا۔ تو مجھ سے کہنے لگی بہت ہی کمال کریم تھی کافی مہنگی ہوگی جس کا اثر اتنی جلدی ہوا تو میں نے اس پر حقیقت کھول دی کہ یہ عبقری دواخانے کی سستی اور معیاری کریم ہے میں نے تمہیں اس لیے نہیں بتایاکہ تمہارے دل میں یہ نہ آئے کہ یہ سستی ہے شاید کام نہ کرے۔ یہ سن کر وہ حیران کن نظروں سے مجھے دیکھنے لگی۔ اور عبقری دواخانے کی دیسی کریم کی خوبیاں گنوانے لگی۔ (مسز آصف، راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں