محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا بیٹا دس سال کا ہے کچھ ماہ پہلے اس کو جلدی مسئلہ ہوگیا پہلے تو خارش ہوئی بعد میں برص کے نشانات اُبھرنا شروع ہوگئے۔میںپریشان ہوگیا ایک جلد کے اسپیشلسٹ سے اس کا مکمل چیک اپ کروایا اس نے کچھ ادویات اور دو ٹیوب لکھ دی تقریباً پورا ایک ماہ ادویات اور ٹیوب کا استعمال جاری رکھا خارش تو دور ہوگئی لیکن برص کے نشان جانے کا نام نہیں لے رہے تھے بلکہ دن بدن پورے جسم پر پھیل رہے تھے۔ آپ کے بہت درس میں نے یوٹیوب پر سن رکھے تھے ایک روز اچانک یوٹیوب پر جمعرات کا درس آپ کا آیا میں سنا سکون میسر ہوا۔ میں نے نیٹ پر آپ کی شخصیت کو جاننے کے لیے ریسرچ کیا تو پتہ چلا کہ آپ کا رسالہ عبقری بھی ہے میں نے یہاں کراچی میں ایک سٹال پر عبقری رسالہ پڑا دیکھا تھا میں وہاں گیا اور عبقری رسالہ لے آیا اور پڑھنے لگا بہت کمال رسالہ تھا صفحات پلٹتے پلٹتے میری نظر ادویات پر پڑی میرے دل میں خیال آیا کہ شاید میرے بیٹے کی جلدی بیماری کے حوالہ سے کوئی دوائی ہو ؟ آخر مزید رسالہ آگے پڑھنے پر مجھے ایک مرہم ملی جس کا نام ’’مرہم برص‘‘
تھا ۔ پھر اس کے بارے میں مزید تفصیل
کے لیے عبقری کی ویب سائٹ پر ریسرچ کیا۔ اور کراچی میں موجود عبقری کی ایجنسی سے دو مرہم برص لایا اور مستقل مزاجی سے بیٹے کو استعمال کروائی ماشاء اللہ سے پانچ چھ ڈبی کے استعمال کے بعد برص کا پھیلائو کم ہوگیا اور نشانات مدہم ہونا شروع ہوگئے۔ تین ماہ کے مسلسل استعمال سے برص کے نشانات ختم ہوگئے اور مجھ سکھ کا سانس آیا۔ اب عبقری کی ادویات پر اتنا اعتماد ہوگیا ہے کہ کوئی بھی بیماری ہو گھر میں کسی کو بھی میں عبقری کی ادویات ہی استعمال کرواتا ہوں اور اللہ شفاء دے دیتا ہے۔(شفقت محمود، کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں