محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے پتہ نہیں چلتا کہ میں کن الفاظ میں آپ کا شکریہ ادا کروں‘ میں نے آپ کو خط لکھا دو ماہ کے بعد جواب آیا یقین جانیے مجھے بہت خوشی ہوئی ۔ بیماریوں نے گھیرا ہوا تھا، بلڈپریشر، کولیسٹرول، یورک ایسڈ، گیس سب سے بڑی مصیبت تھی۔ آپ نے وظیفہ بتایا ’’حٰـمْ لَایُنْصَرُوْنَ‘‘ سوا لاکھ۔ ایک، تین، پانچ، سات میں نے ایک نصاب مکمل کیا دوسرا بھی مکمل ہونے والا ہے چار دن باقی ہیں آپ نے کہا تھا کہ نوے دن بعد لکھیں ۔الحمدللہ سارے روزے اچھے گزرے ہیں آپ کی دعائوں سے بیماریاں کافی کم ہوگئیں ہیں ۔مزید عبقری قارئین کیلئے میرا آزمودہ تجربہ ہے کہ رمضان المبارک میں اس ورد کو ضرور پڑھیں‘ ان شاء اللہ تمام مسائل کا میرا آزمودہ حل ہے۔ (پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں