اگر آپ کا سالن تھوڑا سا بچتا ہے یعنی ایک آدھ پیالی تو اسے فوراً پلاسٹک کے بڑے ڈبے میں ڈال کر فریز کردیںاور اس میں روزانہ کا بچا ہوا مزید سالن مثلاً گوشت، دال، سبزی وغیرہ ڈال دیا کریں جب یہ بھر جائے تو کسی دن اسے آٹے کے ساتھ ملا کر گوندھ لیں اور اس آٹے کے پراٹھے بنالیں یہ ملٹی وٹامن پراٹھے جس میں دال گوشت سبزی وغیرہ شامل ہوں گے چائے اور اچار کے ساتھ کھانے میں نہایت لذیذ لگیں گے اور کھانے والے بار بار مانگیں گے مگر شرط یہ ہے کہ گرم گرم کھائے جائیں تو مزہ دوبالا ہو جائے گا۔ (۷)اگر روٹیاں بچ جائیں تو انہیں بغیر موڑے یعنی پوری گولائی میں ہی کسی پلاسٹک شاپر میں ڈال کر فریزر میں رکھدیں اور اس وقت کام میں لائیں جب صرف ایک یا دو روٹی کی ضرورت ہو اور آپ کچن میں نہ گھسنا چاہیں۔ روٹیاں فریزر میں کافی عرصہ تک خراب نہیں ہوتیں اگر توے کے نیچے دھیمی آنچ کرکے ایک قطرہ آئل ڈال کر پلٹ دیا جائے تو نہایت نرم پراٹھام نما لذیذ روٹی تیار ہو جاتی ہے اگر مائیکرو ویو اوون ہوتو ایک ساتھ کئی روٹیاں آدھے منٹ میںگرم کی جاسکتی ہیں جو تازہ روٹیوں کی طرح ہی لگتی ہیں۔خواتین کومشورہ ہے کہ بچے ہوئے سالن کو حتیٰ الامکان فریز کرنے سے گریز کریں کیونکہ پکا ہوا سالن فریز کرنے پر اپنا ذائقہ کھودیتا ہے۔ اس
لیے بہتر ہے کہ آپ جو پکائیں اسے ایک دو دن میں کھالیں۔ فریزر میں نہ رکھیں بہتر ہے کہ تھوڑا پکائیں چاہے بار بار پکائیں بجائے اس کے کہ زیادہ بناکر آدھا فریزر میں رکھ دیں۔ اگر کھانا بچ جائے تو اسے فریزر کے نچلے خانے ہی میں رکھیں اور سوچ سمجھ کر مختلف طریقوں سے جلد ہی استعمال میں لے آئیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں