Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بے زبانوں کی دعا ‘بددعا کااثر

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!الله تبارک و تعالیٰ نے اس دنیا کا جو نظام بنایا ہے۔ اس میں اکثرو بیشتر ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس میں الله کی ایسی حکمتیں اور راز ہوتے ہیں جو انسان کی ظاہری آنکھ اورعقل سے پوشیدہ ہوتے ہیں ۔اگرچہ معجزات اور انبیاء کی آمد کا سلسلہ تو نبی کریم صلی الله علیہ و آ له وسلم کا دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد ہی ختم ہو چکا۔ لیکن اب بھی الله کی قدرت سے ایسے واقعات کا رونما ہونا جاری ہے جو انسانی عقل سے ماورا ہوتے ہیں- ایک طرف بہت سے توہم پرست لوگ ایسے واقعات کو مذہبی رنگ دے دیتے ہیں جن کے نتیجے میں غلط نظریات و بدعات جنم لیتی ہیں تو دوسری طرف ملحد قسم کے لوگ اپنے ناقص عقل کو بروے کار لا کر ان واقعات کی مختلف سائنسی توجیہات پیش کرتے رہتے ہیں لیکن کوئی بھی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ پاتا۔ یہ اللہ کی ذات جانتی کہ ان کی اصل حقیقت کیا ہے؟ یہاں انہی میں سے کچھ ایسے واقعات جو پچھلی صدی یا سالوں میں پیش آئے ان کا ذکر کیا گیا ہے - اب یہ لوگوں پر ہے کہ وہ اس کی کیا توجیحات پیش کرتے ہیں-
٣-گجرات کے ایک قصبے جلال پور جٹاں میں سن1950 کی دہائی میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا -قصبے میں ایک بزرگ قاضی عبدلحکیم کی خانقاہ تھی۔ آپ کے ارادت مند دور دور تک پھیلے ہوے تھے اور ہمہ وقت قاضی صاحب کی خدمت عالیہ میں موجود رہتے تھے۔ ایک سال برسات کا موسم شروع ہوا لیکن اس علاقے میں بارش کا نام و نشان نہ تھا ۔ خشک سالی سے لوگ از حد پریشان تھے۔ مسلمان اس موقع پر سنّت نبویﷺ کے مطابق نماز استسقاء ادا کرتے ہیں جس کے نتیجے میں الله بارش برسا دیتا ہے لیکن مقامی لوگوں کے باربار نماز استسقاء ادا کرنے کے باوجود نتیجہ ظاہر نہیں ہو رہا تھا۔ مذکورہ بزرگ ایک دن اپنی محفل سجائے بیٹھے تھے کہ سات آدمی جو قاضی صاحب کے مرید تو نہیں تھے لیکن اسی قصبے سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے حجرے میں داخل ہوے اور سلام کرنے کے بعد قاضی صاحب سے کہا ۔ ’’یا حضرت کیا آپ اپنے ٹھنڈے کمرے سے باہر آنے کی تکلیف کریں گے اور دیکھیں کہ گرمی کی شدت اتنے دن سے کیا تماشا پیش کررہی ہے؟ ہمّت ہے تو اپنی کرامات کا زور دکھائیں‘‘ قاضی عبدلحکیم نے جواباً کہا کہ آپ مجھ سے دعا کی درخواست کرنے کے بجاے گلی کے کتوں سے بارش کی دعا کی درخواست کریں۔ شاید کہ مسئلہ حل ہوجائے‘ وہ سات افراد یہ سن کر بڑے برافروختہ ہوئے اور قاضی صاحب سے کہا کہ حضرت ہم کتوں کی بولی نہیں جانتے اگر آپ جانتے ہیں تو آپ ہی کتوں سے بارش کی درخواست کریں‘ قاضی صاحب نے جواباً کہا اگر آپ سات افراد کتوں کی دعا سننا چاہتے ہیں تو صبح یہاں حجرےکے باہر آموجود ہوں۔ وہ سات افراد قاضی صاحب کی بات پر بحث کرتے ہوئے چلے گئے اور ان سے کہہ گئے کہ ہم دیکھ لیں گے کہ کتے کیسے دعا کرتے ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 422 reviews.