محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہمارے گھر میں رمضان آنے سے پندرہ دن قبل ہی تمام تیاریاں مکمل کرلی جاتی ہیں تاکہ رمضان کے روزے آرام اور بغیر کسی دشواری کے رکھے جائیں تمام ماہ کا راشن لا کر رکھ لیا جاتا ہے۔ اس بار تمام راشن آگیا تو ابو نےپوچھا اگر کوئی چیز رہ گئی ہے تو مجھے بتا دو لسٹ میں لکھی گئی ہر چیز میں لے آیا ہوں ۔ تو میں نے ابو سے کہا کہ ابو جی آپ ایک چیز بھول رہے ہیں تو انہوں نے کہا کیا بیٹا؟ تو میں نے یاد کروایا ہے پچھلے رمضان کی طرح اس رمضان بھی آپ ’’ٹھنڈک پائوڈر اور فٹنس فولاد ٹانک‘‘ لے آئیں تو ابو نے فوراً کہا اچھا کیا مجھے یاد کروا دیا۔ہوا کچھ اسی طرح سے کے پچھلے رمضان بہت ہی زیادہ گرمی تھی لیکن اللہ کا شکر ہے تمام گھر والوں نے پورے روزے رکھے۔ بیسواں روزہ تھا شاید کہ ابو جی دو سیرپ اور ایک ڈبے لائے تو میں نے پوچھا کہ ان کا کیا کرنا ہے کیا یہ دوائی ہے؟ تو والد صاحب نے کہا نہیں بیٹا یہ دوائی نہیں ہے بلکہ گرمی کا توڑ اور رمضان پرسکون گزارنے کا فارمولہ ہے۔ میں نےکہا ابو میں سمجھی نہیں تو انہوں نے کہا صبح سحری ٹائم مجھے ان چیزوں بارے یاد کروانا۔ سحری کا وقت آیا تو سحری کھانے کے بعد میں نے والد صاحب کو ان چیزوں بارے یاد کروایا تو انہوں نے ٹھنڈک پائوڈر ایک گلاس پانی میں ڈال کر اس میں فٹنس فولاد ڈالا اور کہا بیٹی پی جائو میں نے پی لیا بلکہ تمام گھر والوں نے ایک ایک گلاس پی لیا ۔ افطاری کے ٹائم سے پہلے ابو نے پوچھا سب بتائو سارا دن کا روزہ کیسے گزار تو سب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا تو میں نے بھی بتایا کہ ابو جی پہلے سحری کھانے کے بعد پیٹ میں وزنی پن محسوس ہوتا تھا سینے میں جلن سے ہوتی تھی لیکن یہ شربت پینے کے بعدان سب چیزوں سے جان چھوٹ گئی۔ سارا دن جیسے جسم کے اندر اے سی لگ گیا ہو سانسوں میں بھی ٹھنڈک تھی حالانکہ اتنی گرمی تھی کہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک جاپہنچا تھا تو پھر میں نے والد صاحب سے کہا آپ پہلے یہ کیوں نہیں لے کر آئے اب تو بیس روزے گزر چکے ہیں تو والد صاحب نے بتایا کہ میں ایک دوست کے گھر کل افطاری کرنے گیا تھا انہوں نے بازاری مشروب کی جگہ یہ تیار کیا ہواتھا افطاری میں سموسے پکوڑے کھانے کے بعد ساتھ میں یہ مشروب پیا تو مجھے احساس ہوا کہ نہ کوئی وزنی پن نہ جلن‘ کمال ہے ۔ تو دوست نے اس بارے تفصیل سے بتایا تو میں لے آیا۔ اس طرح پچھلے رمضان والد صاحب یہ فارمولہ ’’عبقری دواخانے ‘‘ سے لے آئے اور اس بار میں میرے یاد کروانے پر لائے ہیں۔ (صوبیہ مقصود، کاہنہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں