محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری پچھلے چار سال سے پڑھنے والا ہوں ہر ماہ نئے شمارے کا انتظار رہتا ہے۔ اس میں دیئے گئے وظیفے اور چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے اور نسخوں کی بدولت میں نے بہت ہی فائدہ حاصل کیا ہے۔ ایک ہفتہ قبل اچانک میرے پیٹ میں ہلکا سا درد ہوا اور پیچش شروع ہوگئے اتنے پیچش آئے کہ خون آنا شروع ہوگیا میں گھبرا گیا میں نے اسبغول کا بھی استعمال کثرت سے کیا لیکن فرق نہیں پڑا میں ہسپتال گیا ڈاکٹر کو اپنا مسئلہ بیان کیا دوائی لی گھر آیا دوائی تین ٹائم استعمال کی تو کچھ فرق پڑا لیکن پیچش کے ساتھ خون آنا بند نہ ہوا۔ میں عبقری رسالہ کھولا کیونکہ مجھے پتہ تھا اس میں کوئی نہ کوئی دوائی یا ایسا ٹوٹکہ ہوگا جس سے دست رک جائیں گے دو ٹوٹکوں کا استعمال کیا لیکن اس سے بھی فرق نہیں پڑا پھر ایک صفحہ پر میں نے ’’پیچش شفاء‘‘ دوائی
بارے پڑھا اور پھر دل مطمئن ہوگیا کہ اس سے لازمی فرق پڑے گا فون کیا اور دو ڈبی پیچش شفاء کا آرڈر بک کروایا دو روز بعد شام کو ڈاکخانہ کے ذریعے مجھے دوائی کا پارسل وصول ہوگیا۔ اور اسی وقت دوائی کے استعمال کا آغاز کردیا۔ ایک دن دوائی کھانے سے واضح فرق محسوس ہوا حالانکہ میں چار روز سے خونی دستوں میں مبتلا تھا۔ تین رو ز باقاعدگی سے پیچش شفاء کھائی اور میں شفایاب ہوا۔ کیونکہ میں بہت ہی زیادہ پریشان تھا کیونکہ رمضان آرہا تھا اور یہ سوچ رہا تھا کہ دستوں کی وجہ سے مجھے کمزوری نہ ہو جائے جس سے میں رمضان کے روزے نہ رکھ سکوں لیکن اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے عبقری دواخانے کی دوائی کے ذریعے سے مجھے شفایاب کیا اب میں رمضان کے روزے رکھنے کے قابل ہوگیا ہوں۔ (احسن، سیالکوٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں