محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آ پ کو اور آپ کے اہل خانہ کو ہمیشہ سلامت رکھے۔ میری شادی کو 23سال ہوئے ہیں اس دوران میں نے بہت ہی مشکل حالات دیکھے‘ مصیبت نہیں مصائب کے پہاڑ دیکھے‘ پہلی بار ملاقات پر آپ نے مجھے بتایا کہ ہمارے اوپر بندش، جادو ٹونہ ہے آپ نے وظائف پڑھنے کو دیئے لیکن کئی سال میاں بیوی کا لڑائی جھگڑا رہا۔ بچوں کا آپس کا لڑنا الگ اور ان کی بیماری الگ تھی جادو سخت تھا لیکن اللہ نے مجھے ہمت دے رکھی تھی۔ میرے شوہر مجھ سے اچھا سلوک نہیں کرتے اس رشتے میں کوئی سکون نہیں تھا۔ آپ نے مجھے پہلےسَلٰمٌ۟ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍسارا دن کھلا پڑھنے اور بعد میں یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ والا وظیفہ دیا پورے گھر کیلئے لیکن پورے گھر میں سے سوائے میرے کوئی نہیں پڑھتا اور اب بھی میں ہی پڑھتی ہوں اب میں نے آپ کے بتائے ہوئے وظیفے میاں بیوی کے سلوک کیلئے رمضان میں (سورئہ النساء) والا عمل ہر نماز میں رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوٰجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا والا عمل کرتی ہوں۔ اللہ کریم کا لاکھوں کروڑوں شکر بھی ادا کروں تو نہیں کرسکتی کہ اب میرے شوہر پہلے سے بہت بہت بہتر ہیں۔ بچوں کا بھی لڑائی جھگڑا ختم ہوگیا ہے۔(ر۔ا، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں