Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

فاقے کاٹ کاٹ تھک گئی تھی! آج خوش اور خوشحال ہوں!

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

فاقےختم‘ دولت، عزت اور برکت کیسے ملی؟
اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ

 

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو خیر و عافیت والی برکات والی عمر دراز عطا فرمائے۔ اللہ آپ کو آپ کے ہر مقصد میں کامیاب فرمائے اور آپ کی نسلوں کو خیر و عافیت سے سدا آباد رکھے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کے وسیلے سے مجھے ایک نئی زندگی عطا کی ہے۔ میں بچپن سے بہت بیمار رہتی تھی دوسروں کی نظر میں نارمل نہیں تھی لوگ طرح طرح کی باتیں بناتے۔ ڈاکٹرز کہتے ماں باپ کو بلاوجہ پریشان کرتی ہے۔ اسے کچھ نہیں ہے پھر میں اور زیادہ پریشان ہو جاتی۔ اکیلی بیٹھ کر اللہ کے سامنے بہت روتی اور یہ کہتی کہ اے اللہ تو تو جانتا ہے کہ میں کس تکلیف میں دن گزارتی ہوں اور کس تکلیف میں رات گزارتی ہوں ہمارے گھر میں بیسمنٹ ہے میں جب زیادہ تکلیف میں ہوتی تو اپنے دن رات اسی تہہ خانے میں گزارتی کہ گھر والے مجھ سے تنگ نہ آجائیں وہ پہلے ہی میری وجہ سے پریشان ہیں۔ 2014ء میں اللہ تعالیٰ نے آپ سے ملاقات کروائی آپ نے سورئہ فاتحہ کا وظیفہ دیا اور آپ کی دعائوں نے آج مجھے اس قابل بنادیا ہے کہ میں دو دو نوکریاںباپردہ پرسکون ماحول میں کررہی ہوں اور الحمد للہ بالکل ٹھیک ہوں صبح آٹھ بجےابو چھوڑ آتےہیں اور شام چھ بجے تک کام کرتی ہوں۔ سلائی سنٹر میں بچیوں کو سلائی و کڑھائی سکھاتی ہوں۔ تقریباً اٹھارہ ہزار تنخواہ ہو جاتی ہے۔ میں دوسروں پر اس طرح بوجھ تھی کہ بعض اوقات اپنے کھانے کے لیے کچھ لینا محال تھا۔ میری زندگی کے 33سال اسی طرح گزر گئے۔ طلاق یافتہ ہوں ایک دس سالہ بیٹے کی ماںہوں پہلے گھر میں کپڑے سلائی کرتی تھی چار پانچ ہزار مہینے کما لیتی تھی‘ زیادہ بیمار ہونے کی وجہ سے اس سے بھی گئی۔ لیکن میرے دل کے کسی کونے میں اللہ کے گھر کی امید ضرور رہتی تھی۔ 2011 میں اللہ تعالیٰ نے عمرے کی سعادت نصیب کی اس جوش و جذبے سے واپس آئی کہ اب میں کبھی بیمار نہیںہوں‘پھر وہی حال 2012ء میں اللہ تعالیٰ نے پھر اپنے گھر بلایا لیکن واپسی سے کچھ دن پہلے وہیں پھر بیمار ہوگئی پھر آہستہ آہستہ اتنی بیمار ہوگئی مجھے ایسے لگا کہ اب میری زندگی ختم ہو جائے گی لیکن 2013ء میں اللہ تعالیٰ نے عبقری میگزین سے متعارف کروا دیا اور 2014 میں آپ سے ملاقات کروا دی الحمد للہ آج میں بہت خوش اور خوشحال ہوں اور آپ کیلئے دعا گو ہوں‘ وظیفہ بھی کرتی ہوں آپ سے بیعت ہونے کے بعد اب تین تسبیحات بھی پڑھتی ہوں۔ (فوزیہ اقبال، ساہیوال)

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 395 reviews.