محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری سے ہمارا تعلق تقریباً آج سے چار سال پہلے جڑا تھا۔ بس وہ دن ہمارا خوش بختی خوش قسمتی اور اللہ کی خاص عنایت کا اور اس کے بے پناہ فضل و کرم کا دن تھا جس نے ہمیں تسبیح خانے سے جوڑ دیا۔ میرے سسر عبقری رسالہ لیتے تھے ایک دن میں نے بھی اس کو دیکھا اور پڑھا بہت اچھا لگا۔ ایک دن میرے شوہر مجھے کہنے لگے تم سارا دن تقریباً فارغ ہوتی ہو عبقری کے ایڈیٹر شیخ الوظائف ہر جمعرات کو تسبیح خانہ میں درس بھی دیتے ہیں تم وہ سن لیا کرو۔ ایک دن پھر میرے شوہر درس ڈائون لوڈ کرکے لے آئے جب حکیم صاحب میں نے بیان سنا تو بس سنتی ہی چلی گئی۔ ایسی ایسی باتیں اور ایسی ایسی چیزیں جو پہلے کبھی سنی نہ تھیں ایسا اندازِ بیان میرے الفاظ سے باہر ہے۔ تسبیح خانہ سے جڑ کر ہم بہت فیض پا رہے ہیں پریشانیاں، مشکلات دور ہوئی ہیں اور گھر میں خوشیاں، سکون، راحت، رحمت اور برکات ہی برکات ہیں۔ درس سننے کی وجہ سے ٹی وی ہم نے بند کردیا اللہ نے مجھے نماز کی توفیق دے دی جو کہ کافی عرصے سے نہیں مل رہی تھی پھر یہ درس میں اپنی امی کی طرف بھی لے گئی ایک درس ہی سنا تھا ماشاء اللہ وہ سب تسبیح خانہ سے جڑ گئے۔ میرے ابو، بھائی، بھابھی، بہن اور میں خود آپ سے بیعت ہیں۔ الحمد للہ۔حکیم صاحب میرے شوہر کی تنخواہ تقریباً
پچیس ہزار ہے۔ ہماراماہانہ خرچ تقریباً بیس ہزار ہو جاتا ہے۔ کبھی اس سے بھی زیادہ ۔
رمضان 2016میں میری نند اور اس کے بچے بھی آگئے تھے ہم نے 3000 کمیٹی، 2000 صدقہ، 2500 فطرانہ اور 1000 روپیہ میرے شوہر کی خالہ ہیں جو ہماری گلی میں ہی رہتی ہیں اور معذور ہیں ان کو دیئے یہ بن گئے 8500 اور یہ مہینے کے پہلے دن ہی خرچ ہوگئے۔باقی بچے 11,500 روپے اس میں الحمدللہ پورا مہینہ چلا اور خوب کھایا پیا، 2000 بجلی کا بل، دودھ دہی گھر کا راشن گھر میں مہمان ان کا خرچہ اس دفعہ رمضان بازار میں چینی دس روپے کلو سستی مل رہی تھی میرے شوہر تقریباً دس کلو چینی بھی لے آئے اور اپنی بہن کو اور بچوں کو عیدی بھی دی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں