محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری کا تقریباً دو سال سے قاری ہوں مجھے عبقری بہت ہی پسند ہے اور ہر ماہ بڑی شدت سے انتظار ہوتا ہے‘ عبقری ہر طرح سے بہتر ہے‘ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عبقری کو مزید کامیابی عطا فرمائے تاکہ لوگ اس سے فیض اٹھاتے رہیں ۔میرے پاس ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے جو کہ عبقری کے پڑھنے والوں کی نذر کرتا ہوں۔ میرے چھوٹے بھائی کے منہ اور ہاتھوں پر (ہمارے علاقہ میں انہیں چوئیاں کہتے ہیں) کالے کالے دانے ہوتے تھے جو درد تکلیف تو نہیں کرتے لیکن برے لگتے تھے اس کا کوئی علاج نہیں ہے میرے بھائی کو کسی نے بتایا کہ اس کا صرف ایک ہی علاج ہے جب بارش ہوتو ان دانوں کی جگہ کوبارش کے پانی نیچے رکھی جائیں‘ جدھر جدھر بھی ہوتو ان شاء اللہ ختم ہو جائیں گی جب تک دانے(چوئیاں) ختم نہ ہوتو رکھتا رہے بہت جلد ختم ہو جائیں گی۔ بھائی نے اس طرح کیا اس کا ایک بھی دانہ نہیں ہے اس کے بعد ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئے ہیں۔ واقعی بارش کے پانی میں سوفیصد شفاء ہی شفاءہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں