بیت الخلاء کی دعا سے بہت فائدہ ہوا ہے۔اس دعا کو بیت الخلاء میں نہاتے ہوئے دل ہی دل میں (یاد رہے واش روم میں ہلکی یا اُونچی آواز میں یہ دعا پڑھنا منع ہے)پڑھنے سے مجھے بعض اوقات اُلٹی آجاتی ہے اور اندر جو تعویذات کی گندگی ہے وہ نکل جاتی ہے میرا وجود ہلکا پھلکا ہو جاتا ہے ۔
جانور کو اعمال کاہدیہ‘ اولادفرمانبردار اور پوزیشن ہولڈر
میں نے جانوروں کو ہدیہ کرنے والا عمل بھی کثرت سے کیا ہے اللہ پاک کی بڑی رحمت ہے میرے سارے کام آسان ہوتے جارہے ہیں میرے بچے بھی فرمانبردار ہوگئے ہیں اور پڑھائی میں بھی اچھے اور پوزیشنز لیتے ہیں۔ عمل یہ ہے کہ جو بھی چرند‘ پرند نظر آئے ایک مرتبہ کلمہ طیبہ یا تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر اس کی روح کوہدیہ کریں اور اللہ سے دعا کریں کہ یااللہ ! اس پرند یا چرند کو میرے لیے دعا پر لگادیں۔یہ بہت ہی باکمال عمل ہے۔عبقری سے ہی پڑھا تھا۔
رمضان میں برکت والی تھیلی کا عمل! پانچ مرلہ کا پلاٹ مل گیا
رمضان المبارک میں اسم اعظم کی دم شدہ برکت والی تھیلی پر سورۂ کوثر کاعمل کیا‘ پورا سال تھیلی پاس رکھتی ہوں‘ کبھی پیسوں کی کمی نہیں ہوئی برکت ہی برکت ہے‘ الحمدللہ اسی عمل کی بدولت اللہ کریم نے ہمیں پانچ مرلے کا پلاٹ خریدنے کی ہمت دی اور آج میں پانچ مرلے پلاٹ کی مالکن ہوں۔
میاں بیوی میں محبت
میں نے آپ کا دیا ہوا وظیفہ یَارَبِّ مُوْسیٰ یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِیْمِ ایک عورت کو پڑھنے کے لیے دیا کہ سارا دن اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے وضو با وضو ، پاک ناپاک ہر حالت میں اس کو سارا دن کھلا پڑھو۔ اس کا میاں اس سے بہت جھگڑا کرتا تھا اور خرچ بھی نہیں دیتا تھا۔ کچھ عرصہ بعد مجھے وہ عورت ملی تو بہت خوش تھی کہ اب حالات بہتر ہورہے ہیں شوہر بہت محبت کرتا ہے۔
کھانے میں برکت
میں جب بھی بسم اللہ پڑھ کر آٹا گوندھوں تو مقدار میں کم ہونے کے باوجود روٹی کھا کر بھی بچ جاتی ہے۔مزید اس آٹے سےپیٹ خراب نہیں ہوتا‘ کھانا جزو بدن بنتا ہے‘ برکت بہت ہوتی ہے۔
موبائل کی حفاظت کے لیے
میں نے اپنے گھر کے سامان‘ برتن اور موبائل پر بھییَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُگیارہ بار پڑھ کر دم کیا ہوا ہے ‘ اکثر برتن گر جائیں یا کوئی چیز گر جائے تو نقصان نہیں ہوتا۔ حفاظت رہتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں