موہکے کے لیے:ایک اللہ والے نے یہ وظیفہ بتایا تھا۔ عمل یہ تھا کہ یَارَقِیْبُ تین بار اوّل و آخر درود پاک پڑھ کر میں نے اپنی شہادت کی انگلی پر تھوک لگایا تو میرے ہاتھ کی شہادت کی انگلی پر تقریباً ایک سال سے موہکا تھا جو ختم ہوگیا۔
خارش کے لیے وظیفہ:میرے حضرت صاحب کا بتایا ہوا وظیفہیَارَقِیْبُ ایک تسبیح اول و آخر دروشریف تین مرتبہ پڑھ کر میں نے تیل پر دم کرکے اپنی کلاس کے ایک بچے کو دیا جس کو خارش تھی اور خارش بھی ایسی کہ خون رستا تھا‘ اس نے تیل کا استعمال کیا اور وہ ٹھیک ہوگیا۔ اس عمل کو کرنے کے بعد گیارہ روپے کی شرینی بچوں میں تقسیم کرنی لازمی ہے۔
ازدواجی زندگی کی خوشیاں
حکیم صاحب آپ کا بتایا ہوا ایک نسخہ تخم ریحان اور تخم بالنگو ہموزن میرے شوہر نے استعمال کیا تو اللہ کے کرم سے اور آپکی دعا سے ان کو رنگ برنگی اور مہنگی دوائوں سے چھٹکارا مل گیا۔ ہم میاں بیوی دونوں مطمئن اور خوش ہیں اللہ تعالیٰ ہر جوڑے کو ازدواجی سکون اور خوشی عطا کرے۔
خارش کے لیے نسخہ
میرے والد مرحوم خارش کے لیے ایک دوائی بناتے تھے جو خشک اور تر خارش دونوں میں مفید ہے۔گندھک آملہ سار، گیرو، کالی زیری ان سب چیزوں کو ہموزن لے کر باریک پیس کر سب سے چھوٹا کیپسول بھر لیں پھر دہی کے ساتھ ایک کیپسول صبح و شام کھانا ہے۔اگر کیپسول نہیں ہے تو ایک چٹکی دہی میں ملا کر کھالیں ۔ یاد رہےیہ دوا بہت کڑوی ہوگی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں