محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں اس سے مجھے بہت فائدے ملے ہیں۔ خصوصاً ذکر و اذکار کے حوالے سے اور دوائی کے حوالے سے بھی میں اپنے کچھ تجربات آپ سے بیان کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے عرصہ دراز سے جادو جنات کا مسئلہ ہے لیکن مجھے اس بارے پتہ نہیں تھا 1995ء اور اس کے بعد 2010ء کے مجھے دینی معاملات میں وسوسوں کی شدت ہوگئی تھی جس کی وجہ سے میں حد درجہ پریشان رہتی تھی اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے میرے معاملات بہتر ہورہے ہیں آپ کے بتائے ہوئے وظیفہ یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُکو میں بہت یقین سے پڑھتی ہوں ۔ جب میں نے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کیا تو کچھ دن کے بعدمیںنے خواب میں کچھ جانوروں(کتوں) کو اپنے کچن سے بھاگتے دیکھا ، کچھ زخمی اور لہولہان تھے اور کچھ مرگئے۔ اس کے بعد سے میں اب تک یہ سبق لازماً رات کو خصوصاً چار پانچ تسبیح پڑھتی ہوں اور دوسرا جب بھی سفر پر نکلوں تو’یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُگیارہ بار لازماً پڑھتی ہوں اور راستے میں اگر ٹریفک جام ہو جائے تو سورئہ الم انشرح پڑھتی ہوں راستہ کھل جاتا ہے۔ میری بھانجی کی بیٹی عموماً بیمار رہتی ہے ایک دن اس کی وینز نہیں کھل رہی تھیں (برنولا لگانے) کے لیے اور وہ بہت پریشان تھی میں نے اور میری باجی نے گھر بیٹھے سورئہ الم نشرح اوّل و آخر درود پاک پڑھ کر اسے دم کیا تو بچی کو ٹیکے بھی صحیح لگ گئے اور بچی کی طبیعت بہتر ہوگئی۔
اپنا نام بتاؤ لگ پتہ جائےگا
حضرت جی آپ نے اپنے رحیم یار خان والے درس میں حٰـمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھنے کا بتایا تو میں نے اس کو شدت سے پڑھنا شروع کیا تو رات کو خواب میں سکول جہاں میں پڑھاتی ہوں مجھے ایک عورت موٹی سی اور کالے رنگ والی ملی اس کے ساتھ دو تین بچے بھی تھے کہنے لگے کہ تم نےحٰـمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھنا تو شروع کردیا ہے اس کو نہ پڑھو ہمیں تکلیف ہوتی ہے میں نے کہا تم اپنا نام بتائو؟ تو اس نے اپنا نام کٹن گڈاز بتایا۔چند دن ہی پڑھا کہ مجھے محسوس ہوا کہ وہ سکول چھوڑ کر چلی گئی ہے۔ سکول اور میری زندگی میں امن و سکون آگیا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں