محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بلڈپریشر کی مریضہ ہوں اور گرم ادویات کے استعمال سے میرے ہاتھوں اور پائوں میں سے گرمی نکل رہی ہوتی تھی۔ اس کے علاوہ پیشاب کا رنگ بالکل پیلا آتا۔ بھوک میں کمی، سانس پھول جانا اور دل کی دھڑکن میں تیزی ایک عام سے بات تھی۔ میں انگریزی ادویات کے استعمال سے تنگ آگئی تھی ایک بیماری ٹھیک ہوتی تو دوسری جان کو پکڑ لیتی اکثر میں مایوس ہوجاتی کہ شاید میں کبھی ان بیماریوں سے نکل نہیں سکتی۔میری ایک جاننے والی سے ملاقات ہوئی وہ بھی بلڈپریشر کی مریضہ تھی میں نے اس سے مشورہ کیا تو اس نے کہا کہ میں پہلے روزانہ دو گولی بلڈپریشر کی کھاتی تھی لیکن اب تین دن بعد ایک گولی کھاتی ہو اور میں پہلے سے بہتر ہوں اس سے میں نے کہا کہ کون سی دوائی استعمال کررہی ہو تو اس نے کہا کہ لاہور میں ایک عبقری دواخانہ ہے ان کی ایک دوائی ہے ’’ٹھنڈی مراد‘‘ کے نام سے میں وہ استعمال کررہی ہوں جس سے میری صحت بحال ہونا شروع ہوگئی ہے اور تم بھی میرے ساتھ کل چلنا ۔ اگلے روز میں اس کے ساتھ لاہور عبقری دواخانے آئی آپ سے تو ملاقات کے لیے ٹائم لینا پڑتا ہے جو ہم نے نہیں لیا تھا لیکن آپ کے اسسٹنٹ صاحب سے ملاقات ہوئی۔ میں نے انہیں اپنی تمام بیماریوں کے حوالے سے آگاہ کیا تو انہوں نے مجھے چھ ڈبی ٹھنڈی مراد کے استعمال کا مشورہ دیا میں نے ان کی باتوں پر عمل کرتے ہوئے ٹھنڈی مراد کا باقاعدگی سے استعمال شروع کیا پانچ ڈبی کے استعمال سے ہی میرے ہاتھوں اور پائوں سے نکلنی والی گرمی کا خاتمہ ہوا۔ ٹھنڈی مراد اب بھی میرےاستعمال میں ہے اور میں اب بھی کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہوں کیونکہ اس کے استعمال سے میری انگریزی دوائی چھوٹ گئی ہے اب کبھی کبھی زیادہ طبیعت خراب ہوتو ایک آدھ گولی انگریزی دوائی کی کرتی ہوں ورنہ ٹھنڈی مراد ہی استعمال کررہی ہوں۔ (انیسہ، چوہنگ)
قارئین کی شکایت عبقری کی ادویات: قارئین شکایت کرتے ہیں کہ سیرپ یا شہد کا رنگ کبھی گہرا کبھی ہلکا‘ سیرپ کا قوام کبھی پتلا کبھی گاڑھا۔ ذائقہ کبھی زیادہ کڑوا کبھی کم! ادویات کے پاؤڈر کے رنگوں میں بھی کمی و بیشی۔ اس طرح کی بے شمار اور شکایات! دراصل قارئین! ہاتھ سے تیار ہونے والی دوائی اپنی ایک مکمل اور جامع تاثیر رکھتی ہے۔ مشین سے تیارہونے والی دوائی کا انداز اور ہوتا ہے۔ یہ کمی بیشی نہ اجزا میں ہے نہ تاثیر میں ہے بلکہ موسم کی سردی گرمی کبھی مواد کو پگھلا دیتی ہے کبھی سکیڑ دیتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں