محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا کپڑے کا کاروبار ہے تو اس سلسلہ میں آئے روز کسی نہ کسی شہر آنا جانا لگا رہتا ہے ۔ پھر ہر شہر جانا وہاں کا پانی پینا کسی شہر کا پانی راس آجاتا ہے کسی کا نہیں آتا جس سے پیٹ معدہ خراب ہو جاتا ہے میری زیادہ کوشش ہوتی ہے کہ میں صبح اگر کسی شہر گیا ہوں تو شام کو واپس آکر گھر کا ہی کھانا کھائو لیکن کبھی کبھی جب دور نکل جائوں تو پھر ہفتہ ہفتہ گھر آنا مشکل ہو جاتا ہے۔ باہر کا کھانا کھانا مجبوری ہوتا۔ بازاری کھانے میں گرم مصالحوں کا استعمال بہت ہی تیز ہوتا جس وجہ سے میں معدے کے مسئلہ سے دو چار ہوگیا ۔ آئے دن معدہ خراب رہنا معمول کی بات تھی انگریزی ادویات کا استعمال کیا جس سے معدہ اور خراب ہوگیا کیونکہ گرم دوائیاں تھیں۔ پھر میرے ایک دوست نے مجھے عبقری دواخانے کی ایک دوائی جس کا نام ’’جوہر شفائے مدینہ‘‘ ہے اس کے بارے بتایا اور کہا کہ ہمارے شہر میں ہی ان کی ایک ایجنسی ہے وہاں سے یہ دوائی آسانی سے مل جائے گی۔ اگلے روز میں ایجنسی پر پہنچا اور ان سے جوہر شفائے مدینہ دوائی طلب کی اور اس کا بروشر پڑھنا شروع کیا اس میں تو تمام جملہ معدے کی بیماریوں کا ذکر تھا جس میں یہ دوائی مفید تھی۔ میں نے ایک ڈبی کے بجائے تین ڈبی لے لی اور اس کا استعمال باقاعدگی سے شروع کیا۔معدے کے مسئلے کے حل کے علاوہ میری بہت سی زیر ناف بیماریوں کا بھی اس سے خاتمہ ہوا۔ (شیخ نوید، سرگودھا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں