محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں اس رسالے سے ستر شفائیں کا تعارف مجھ سے ہوا۔ استعمال کے بعد یقینی ہوا کہ واقعی ہی اس میں ستر بیماریوں کی شفاء ہے۔ خود بھی استعمال کی اور اس حوالے سے مختلف مشاہدات بھی میری نظر سے گزرے۔ میری بھابھی کے پتے کا آپریشن ہوا تو پٹھوں کی کمزوری کسی بھی دوائی سے نہیں جاریہ تھی ان کو ستر شفائیں استعمال کروائی ایک ڈبی سے کافی فائدہ ہوا ابھی وہ کھا رہی ہے۔اس کے علاوہ محلے میں ایک پندرہ سالہ لڑکی کا تین سال پہلے ایکسیڈنٹ ہوا سر پر چوٹ لگی زخم تو ٹھیک ہوگیا لیکن اس کے سر کے چکر نہیں جاتے تھے۔ کافی ادویات استعمال کی لیکن فائدہ نہ ہوا پھر اس کو ستر شفائیں کھانے کا مشورہ دیا ابھی کافی حد تک ٹھیک ہے ابھی کھا رہی ہے اور ساتھ جسمانی کمزوری بھی ٹھیک ہورہی ہے۔ میرا ایک اور تجربہ بھی ہے ہمارے محلے میں ایک مریض کا بلڈپریشر لو ہو جاتا تھا۔ وہ دوائی بھی کھا تا تھا اور خوراک بھی لیکن بات نہیں بن رہی تھی پھر اس کو ستر شفائیں استعمال کرائی چنے کے دانے کے برابر دوائی زبان کے نیچے رکھیں تو فوراً اثر دکھاتی ہے ایسے لگتا ہے جیسے جسم میں کرنٹ آگیا ہو بس لگاتار استعمال کرائی۔ ماشاء اللہ سے وہ صحت یاب ہوگیا۔ اس کے علاوہ بھی جب بھی کوئی میں مریض دیکھتی ہو جو سالوں سے کسی بیماری میں مبتلا ہو تو اس کو ستر شفائیں کا ہدیہ دیتی ہوں اور اس کے لیے تسبیح خانے آکر خصوصی دعا کرتی ہوں کہ یا اللہ میں نے ستر شفائیں دی ہے اس کی لاج رکھ لے۔ اللہ تعالیٰ اس مریض کو شفاء دیتا ہے۔ (مہرین، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں