آئیے! آل رسولؐ کی آزمودہ سبزی سے انوکھے کمال پائیں
فرمانِ حضرت امام جعفر صادق سلام اللہ ورضوانہٗ علیہ
’’کدو عقل کو بڑھاتا ہے اور درد قولنج کے واسطے مفیدہے اور یرقان میں بھی فائدہ دیتا ہے۔‘‘
جدید سائنسی تحقیقات
جدید سائنس کے مطابق کدوکے بیج میں وافر مقدار میں زنک پایا جاتا ہے جو سوچنے کی مہارت کو بڑھاتا ہے۔2017 ءمیں کدو کا عالمی دن کے موقع پر شائع ہونے والے آرٹیکل میں بتایا گیاہے کدو اور اس کے بیج دونوں فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ بہترین دماغی صحت کےضامن ہیں۔
کے مطابق کدو میں وٹامن اور منرلز بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ جن میں وٹامن اے، بی، سی، ای ، کیلشیم، آئرن اور میگنیشیم خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ایچ آئی وی پر کدو کی طبی افادیت کے حوالے سے شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صفر اوی مادوں کی مقدار گھٹانے کی خوبی کی وجہ سے یرقان کے مریضوں کے لیے کدو بہترین سبزی ہے۔ یرقان کا علاج اور احتیاط کے حوالے سے شائع ہونے والے اسپیشل فیچر میں ڈاکٹر آصف محمود جاہ لکھتے ہیں کہ یرقان جگر کی خرابی کے سبب ہوتا ہے۔ ابلی ہوئی سبزیوں کا سوپ خاص طور پر کدو کا سوپ بے حد مفید ہے۔درد قولنج میں کدو میں موجودفائبر آنتوں کی حرکت کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ دودھ پلانے والی مائیں اپنی خوراک میں کدو کے استعمال سے بچوں میں قولنج کے درد کو روکنے میں مدد کر سکتی ہیں۔
کالاجادو نوبت طلاق تک لے آیا! مگر سکول پرنسپل نے بچالیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو آباد رکھے۔ میں ایک پرائیویٹ سکول میں ٹیچر ہوں۔ میرا مسئلہ یہ تھا کہ پچھلے پانچ سال سے میں اور میرا شوہر ازدواجی تعلقات نہ شروع کرسکے۔ بہت ڈاکٹری علاج کروایا ٹیسٹ کے مطابق ہم دونوں بالکل نارمل ہیں لیکن ڈاکٹر کہتے ہیں کہ آپ کا سائیکالوجیکل مسئلہ ہے ہمارے درمیان اس قدر لڑائی ہوتی تھی کہ بس میں نے بھی علیحدگی کا سوچ لیا تھا کہ طلاق لے لوں اور دوسری شادی کرلوں اس دوران میری نوکری اس سکول میں لگ گئی وہاں کی پرنسپل میری کلاس فیلو نکلی‘ میں نے جب ان کو اپنا مسئلہ بتایا تو انہوں نے کہا نہیں ایسا نہیں کرنا یہ تو صرف شیطانی چیزوں کا چکر ہے پھر انہوں نے مجھے اذان اور افحسبتم والا عمل پڑھنے کے لیے دیا اور آپ کا درس سننے کے لیے دیئے۔ پھر مجھے جو خواب آتے تھے ان میں بہتری آنے لگ گئی اور خوابوں میں میں نے واضح طور پر اپنی انتہائی قریبی سسرالی رشتہ دارکو دیکھا وہ کالے کپڑوں میں مجھے نظر آنے لگ گئی اور خوابوں میں اکثر میں ان سے لڑتی تھی اور کہتی تھی کہ آپ جو میرے ساتھ کررہی ہیں اچھا نہیں کررہی پھر میری بات فون پر دفتر عبقری میں آپ کے اسسٹنٹ سے ہوئی تو انہوں نے مجھے صبح و شام دوسومرتبہ سورئہ اخلاص اول و آخر تین مرتبہ درودشریف اور ہروقت یاقہار پڑھنے کیلئے دیا اور آج کل میں وہی عمل پڑھتی ہوں ۔ اللہ کے نام کی برکت سے جہاں میں اس رشتے کو ختم کرنے پر آئی تھی وہاں آج میں اور میرے شوہر اس بات کا ادراک کرچکے ہیں کہ یہ شیطانی چیزوں کی کارستانی ہے اور ہم نے ان سے لڑنا ہے اور لڑنے کے بعد ان سے نکلنا ہے اللہ نے اتنا حوصلہ دے دیا ہے۔ گھر میں سکون آگیا ہے‘ ہماری لڑائی ختم ہوگئی ہے‘ ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا وعدہ کیا ہے‘ عمل جاری ہے‘ مثبت اثرات نظر آرہے ہیں الحمدللہ! (ص۔ ب‘ پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں