محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک اہم مسئلہ کو لے کر حاضر ہوئی ہوں! میری یہ تحریر عبقری میں ضرور شائع کیجئے۔ میرے ابو کا کاروبار بہترین تھا‘ ہر چیز میں برکت تھی‘ پھر میرے ابو نے 52ہزار کا موبائل لیا‘ اس میں طرح طرح کی ایپ ڈاؤن لوڈ کیں‘ اب سارا دن اس میں مشغول رہتےہیں‘ رات کو گھر آنے کے بعد رات ایک ایک بجے تک ایک ایپ پر نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کے چھوٹے چھوٹے کلپس دیکھتے اور گانے سن کر محظوظ ہوتے رہتے ہیں ‘ اس نحوست کی وجہ سے میرے ابو کی فجر گئی‘ عشاء گئی‘ کاروبار دن بدن زوال پذیر ہورہا ہے مگر میرے والد کو ایسی لت لگی ہے کہ والدہ یا کوئی منع کرے تو اس کے جھگڑا شروع کردیتے ہیں‘ اب نوبت یہ آگئی ہے کہ کباڑ کا کاروبار ہے‘ اس میں آئے دن نت نئی رکاوٹ آرہی ہے‘وہ بھی سودا کرنے جاتے ہیں وہ درمیان میں ہی رک جاتا ہے‘ خود بھی پریشان ہیں مگر اصل وجہ کو ختم نہیں کررہے ہے۔(پوشیدہ‘کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں