حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’نماز فجر کے بعد جو شخص سو مرتبہ سبحان اللہ کہے اور ایک سو مرتبہ لاالہ الا اللہ کہے تو اس شخص کے گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں اگرچہ وہ گناہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔ (نسائی 1357)
زکوٰۃ ادا کرنے والے کیلئے نبی کریمﷺ کی دعا
حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں جب کوئی قوم زکوٰۃ لیکر حاضر ہوتی تو آپﷺ ارشاد فرماتے: اے اللہ! فلاں شخص پر رحمت نازل فرما اور فلاں کے اہل وعیال میں برکت عطا فرما‘ جب میرے والد زکوٰۃ لے کر حاضر ہوئے تو آپﷺ نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! ابن ابی اوفیٰ کے اہل وعیال پر رحمت نازل فرما۔ (نسائی 2463) (ح،لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں