محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!امید ہے کہ مزاج گرامی بخیر ہوں گے سب سے پہلے میں اپنے دو آزمودہ وظائف ، اعمال کا ذکر کروں گا کیونکہ میں عمر کے اُس حصہ میں ہوں کہ جس کے متعلق کہا جاسکتا ہے ’’چراغ سحر ہوں بجھا چاہتا ہوں‘‘ ان کا عوام تک پہنچانا مجھ پر قرض ہے اور اس کے لیے عبقری سے بہتر کوئی ذریعہ نہ ہے یہ اعمال میں نے کسی کتاب میں پڑھے ہیں ۔(۱)جو کوئی شخص گھر یا کھیت میں پانی کیلئے کنواں کھدوانا چاہے یا بور کروانا چاہے کسی ماہر کو بلوانے کی ضرورت نہیں جو بتائے کہ اس جگہ پانی ہے بلکہ ازخود وہ شخص جب اس کا ارادہ کرے تو قطعہ زمین کے جس حصہ پر پہلی نظر پڑے اسی کو منتخب جگہ سمجھے۔ کھدائی شروع کرنے سے پہلے کوئی سی بھی میٹھی چیز منگوائے اس پر تین بار درود شریف پڑھے پھر تین بار سورئہ کوثر اور آخر میں تین بار درود شریف پڑھ کر بچوں میں تقسیم کرے کچھ کھدائی والوں کو کھانے کے لیے دے تھوڑی سی خود اور اہل خانہ کو کھلائے اور اپنے دست سے پہلا کھرپہ خود چلائے ان شاء اللہ العزیز وافر مقدار میں شیریں پانی حاصل ہوگا۔ شرط یہ ہے کہ پانی کا طالب دوست ہو یا مخالف اس کو پانی دے گا۔ دو تین دوستوں نے مجھے اس کام کے لیے طلب کیا میں اس وقت بوجہ نہیں جاسکا ان کو اذن دے دیا اب اذان عام دے رہا ہو تاکہ خلق بھی مستفید ہو۔ میرے علاقہ میں سینکڑوں افراد نے اس سے فائدہ لیا ہے ۔(۲)اگر کسی صاحب نے درج بالا عمل کے بغیر کھدائی کا عمل شروع کیا ہے اور بہت زیادہ گہرائی تک جانے کے باوجود پانی حاصل نہیں ہوا تو انہیں چاہیے کہ تین بالٹی پانی لے کر اس پر پہلے پارہ شریف کے پہلے ’’الربع‘‘ کے بعد آیت ’’وَإِذِ اسْتَسْقَىٰ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِ فَقُلْنَا اضْرِبْ بِعَصَاكَ الْحَجَرَ ۖ فَانْفَجَرَتْ مِنْهُ اثْنَتَا عَشْرَةَ عَيْنًا ۖ قَدْ عَلِمَ كُلُّ أُنَاسٍ مَشْرَبَهُمْ ۖ كُلُوا وَاشْرَبُوا مِنْ رِزْقِ اَللهِ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ‘‘(البقرہ،۶۰)۔ پڑھیں اوّل آخر درود شریف بھی پڑھ کر پانی پر دم کریں تینوں بالٹیوں کا پانی بور یا کنویں میں ڈال دیں اور پھر سے کھدائی شروع کریں ان شاء اللہ ٹھنڈا میٹھا وافر پانی مقدر ہوگا۔ اجازت عام۔
(محمد امیر خان مجاہد، چکوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں