ہونے والی بہو کا مسئلہ حل
میری بھانجی جو سعودی عرب میں رہتی تھی جو کہ میری بہو بننے والی تھی اسکا پاسپورٹ گم ہوگیا سعودی عرب کا قانون سب جانتے ہیں کہ پاسپورٹ گم ہونے کی کتنی سزا ہے مگر ہم نے دو انمول خزانہ پڑھا اور سعودیہ میں میری بہن نے بھی پڑھا تو اللہ تعالیٰ نے کرم کیا کہ ایک بندہ ایسا ملا جس کے ذریعے پاسپورٹ بنوایا اور وہ خیریت سے پاکستان آگئی اور اب میری بہو ہے۔
گھر سے بھاگ جانے والے خاوند اور بچوں کیلئے
گھر سے ناراض بھاگ جانے والے بچوں کے لیے خاوند یا بیوی ناراض ہوکر گھر سے چلی جائے جو بچے ماں باپ کو چھوڑ کر دیار غیر چلے جائیں ان کے لیے نایاب تحفہ۔ اوّل و آخر درود ابراہیمی سات بار یا گیارہ بار سورئہ والضحیٰ پارہ نمبر 30 اجتماعی پڑھائی میں 1100 مرتبہ گیارہ لوگ بیٹھ کر پڑھیں خاموشی سے پڑھیں۔(نوٹ:اگر ایک بندہ پڑھے تو تین دن 101 دفعہ فجر کی نماز کے بعد پڑھیں اس بندے کی تصویر پر پھونک ماریں اور آنکھیں بند اس بندے کو تصور میں گھر کے باہر کے دروازے سے اندر داخل کریں اور اپنے قریب لاکر پھونک ماریں ) انشاء اللہ پڑھای کے دوران خبر ملے گی اور خبر نہ ملے تو تین دن مزید پڑھیں جو بھی گیا ہوگا وہ خود اطلاع دے گا یا کسی کے ذریعے اطلاع مل جائے گی۔
آج کل لوگ ان پڑھائیوں کو شرک یا بدعت میں شامل کردیتے ہیں لیکن جو لوگ پریشان ہوتے ہیں وہ ضرور کرتے ہیں میری ایک جاننے والی کا بیٹا امتحانات میں نمبر کم آنے پر والدین کی ڈانٹ سے گھر سے بھاگ گیا۔ عورتیں پڑھنے کے لیے نہیں آئیں تو پھر ہم نے اس طرح پڑھا کہ وہ پٹیالہ راولپنڈی میں بچے کی ماں تھی اور میری بہن اِدھر انکے تین لوگ ادھر تھے اور چار لوگ ہم ایف بلاک میں۔ ہم ایک ٹائم طے کرکے سب بیٹھ جاتے تھے اور گیارہ سو کی تعداد مکمل کرتے تھے تو اسکی ماں بعد میں سب پڑھائی کے بعد دعا کرتی تھی دونوں طرف دعا ہوتی تھی تیسرے دن سیالکوٹ سے بچے کے ماموں کا فون آیا کہ وہ آج ہمارے گھر میں آیا ہے اور بہت پریشان ہے اسے آکر لے جائیں اور کچھ نہ کہیں۔ میرا اپنا بھتیجا اغواء ہوگیا تھا وہ کام پر جارہا تھا موٹر سائیکل سڑک پر ہی رہی اور اسے لے گئے تیسرے دن اس کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر کھیتوں میں پھینک گئے۔ میری ایک جاننے والی کی بیٹی ماں باپ کے جھگڑوں سے تنگ آکر پھوپھی کے گھر آکررہنے لگی جو ان بچی تھی سب نے بہت سمجھایا مگر اس نے کہا کہ اگر آپ تنگ کریں گے تو میں یہاں سے چلی جائوں گی خیر سات مہینے وہ وہاں رہی ہمیں جب اس چیز کا خیال آیا تو ہم نے پڑھا پندرہ دن بعد ایسا وسیلہ بنا کہ وہ واپس گھر آگئی اور اب وہ خوش ہے۔ (گلشن(ر) راولپنڈی)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں