محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم!
اے عبقری تیری بڑی شان ہے
مشرق و مغرب میں تو سب کی دل و جان ہے
کیونکہ تجھے مرتب کرنے والے اپنے دلوں میں اللہ رسول ﷺکی محبت کیساتھ تمام انبیاءؑ، غوثؒ، قطبؒ، ابدالؒ، قلندرؒ، ولیؒ، اولیاءؒ کی محبت اپنے دلوں میں رکھتے ہیں اور یہ ان کی دعائوں کا ثمر ہے کہ تم بلندی کے اونچے مقام پر ہو بھٹکے ہوئوں کو راستہ دکھاتے ہو‘ بگڑے ہوئے لوگوں کو منزل پر لاتے ہو جتنی ضرورت تمہاری اب ہے کسی اور دور میں نہیں تھی کیونکہ اسلام کو لوگوں نے اتنا مشکل بنادیا ہے کہ انسان پریشان ہو جاتا ہے کہ کدھر جائیں‘ تمہیں پڑھ کر منزل کا راستہ مل گیا‘ میری ڈھیروں دعائیں حضرت حکیم صاحب اور ان کی تمام ٹیم کی نذر ہیں۔ رب ذوالجلال سب کو انکی آل اولاد کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور دونوں جہانوں میں کامیابی اور کامرانی کیساتھ بلند مقام تک پہنچائے آمین۔
میں پانچ سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہوں دل بہت چاہتا تھا کہ کچھ تحریر کروں مگر گھر اور ملازمت کے دوران کچھ نہ ہوسکا۔ اب ریٹائرڈ ہوگئی ہوں تو سوچا کہ کچھ تحریر کروں۔
دوانمول خزانہ کے کمالات
ہم سب گھر والے دو انمول خزانے پر مکمل یقین رکھتے ہیں تین سال پہلے میرے چھوٹے بھائی کی ٹانگ کولہے کے پاس سے ٹوٹ گئی تھی جسم بھی بہت فربہ تھا جسکی وجہ سے اسے بہت تکلیف تھی پرائیویٹ علاج نہیں کروا سکتا تھا کیونکہ جب بینک سے ریٹائرڈ ہوا تو اس نے لالچ میں پیسہ کسی کو منافع کیلئے دے دیا اور مزے کی بات کوئی تحریر بھی نہیں اب بالکل خالی ہاتھ تھا‘ سب بہنیں اور والدہ مل کر اس کے گھر کو چلا رہے تھے اس کے تین بچے ہیں جو تمام پڑھتے ہیں ہم نے پرائیویٹ ہسپتال کا خرچہ معلوم کیا تو وہ لاکھوں کے
حساب میں تھا گورنمنٹ ہسپتال میں داخل تھا جہاں لگتا تھا کہ پورے علاقے کے لوگ ٹانگیں تڑوا کر لیٹے ہیں ہر بندہ کراہ رہا تھا ڈاکٹر روزانہ کتنے آپریشن کریں۔ ہمارے بھائی کی باری ایک مہینے بعد آئی تھی گھر کا ایک فرد ہسپتال میں ہوتو پورا گھر ہسپتال میں ہوتا ہے پھر ہم لوگوں نے دو انمول خزانہ کا ورد شروع کیا کہ اللہ تعالیٰ کوئی اچھا سبب بنائے کیونکہ وہ مسبب الاسباب ہے۔ ہم نے دو انمول خزانہ پانچ کی ترتیب سے پڑھنا شروع کیا نمبر 1اکیس بار پڑھتے ہیں۔ 5x21=105 دفعہ پڑھا اور نمبر 2 کو 5x313=1565 دفعہ پڑھا تاکہ جتنا زیادہ پڑھا جائےتو جلد اثرہو۔ ہم نے اسے تین دن پڑھا تھا کہ محلے میں میری ایک دوست کا کزن ڈاکٹر اس ہسپتال میں کام کرتا تھا جس وارڈ میں میرا بھائی تھا دوسرے وارڈ کا وہ انچارج تھا اس نے میرے بھائی کو اپنے وارڈ میں شفٹ کروایا اور جلد سے جلد اس کا آپریشن ہوگیا اور خرچہ بھی بہت کم ہوا ہم نے شکر کیا کہ ہمارا بھائی خیریت سے گھر واپس آیا۔ اب ہمارا دوانمول خزانہ پر یقین بہت پختہ ہوگیا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں