محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ میں سے ہم نے بہت سے ٹوٹکے آزمائے ہیں اور اللہ کا کرم ہے ہر ایک کے بعد یقین میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک بار میرے شوہر کو عصر کی نماز کے بعد کان کے پیچھے درد ہوا مغرب تک وہاں اچھی خاصی سوجن آگئی پھر آپ کے رسالے سے کن پیڑے والا دم پڑھا تو شوہر صاحب نے فوراً دم کیا صبح تک نام و نشان تک غائب تھا۔ دم کا طریقہ کار یہ ہے:سورۂ فاتحہ پوری پڑھنی ہے اور دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی پڑھتے ہوئے کان پیڑوں کے گرد پھیرتے جائیں جہاں سے شروع کریں وہیں پر دائرہ ختم کردیں اور شہادت کی انگلی سے کراس (x) لگادیں۔ یہ عمل ایک وقت میں تین مرتبہ کرنا ہے۔ صبح‘ شام اور اگلے دن صبح تین دم ہونگے۔ کان پیڑے ختم ہوجائینگے۔ انشاء اللہ‘ اور مریض سے کہیں کہ وہ کم از کم 10 روپے کی ٹافیاں لے کر محلے کے بچوں میں تقسیم کردے۔
بسم اللہ سے معاملات حل
اپنے معاملات بسم اللہ شریف کے ذریعے حل کروانے کا عمل یہ ہے بسم اللہ شریف پوری لکھ لیں اور یہ لکھیں کہ اے بسم اللہ شریف تو جانتا ہے جو میں چاہتا ہوں اور تجھ سے کہنا چاہتا ہوں تو اللہ کے واسطے کردے اللہ سے کروادے اللہ اور رسولﷺ کا واسطہ لکھ کر پاس رکھ لیں۔بسم اللہ شریف کے علاوہ درود ابراہیمی یا کسی بھی کلام اللہ کو کسی درود کو قرآن مجید کوکسی دعا کوئیذکر ہو یا اللہ کا نام ہوتو لکھ کر آپ لکھ دیں یا سب کہیں اے درود ابراہیمی‘ فلاںپارے‘ قرآن کی فلاں دعا اللہ کے حکم سے یہ کردے‘ اللہ سے کروا دے ‘اللہ کا واسطہ تو جانتا ہے کیا میں تجھ سے چاہتا ہوں یا کہنا چاہتا ہوں تو اللہ سے کروا دے کردے‘ اللہ کے حکم سے اللہ رسولﷺ کا واسطہ اس طرح کام ہو جاتے ہیں کیونکہ اللہ کو مناتے ہیں ناممکن ممکن ہو جاتا ہے۔ بس لکھ کر پاس رکھ لیں اسی طرح کچھ بھی لکھ کر استخارہ بھی کرسکتے ہیں‘ لکھ دیں کہ اے فلاں کلام یہ استخارہ اللہ سے کرنا چاہتا ہوں تجھے پتا ہے جو میں چاہتا ہوں اور جو تجھ کو کہنا چاہتا ہوں اللہ کے حکم سے کروا اللہ رسول ﷺ کا واسطہ اور ہو جائے لکھ کر پاس کچھ عرصہ رکھیں ہو جاتا ہے۔ اگر قرآن کو لکھنا ہے تو قرآن میں اس طرح لکھ کر رکھ دیںجس کے نام لکھیں وہ کلام کاغذ پر لکھ کر آگے لکھ دیں جس طرح بتایا ہے۔یاد رہے ناجائز یا غیر شرعی بات بالکل نہ لکھیں ورنہ سخت نقصان ہوگا اور گناہگار ہوگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں