رمضان میں محمدرسول اللہ کا فیض
محترم حضرت حکیم صاحب! میں ماہنامہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتی ہوں۔ رمضان کے ایک ماہنامہ عبقری میں ’جنات کا پیدائشی دوست‘ میں سے محمدرسول اللہ کا فیض پڑھا کہ یہ عمل اگر خاص رمضان المبارک دس لاکھ کیا جائے تو اس کی بے بہا برکتیں اور فضائل ہیں۔ میں نے پچھلے رمضان کا شروع کیا ہوا ہے‘ رمضان میں میں نے سات لاکھ مرتبہ پڑھا تھا۔ ہمارے گھر میں تیرہ نصاب مکمل کلمے کے ہوگئے ہیں‘ یہ سارے گھر والے مل کر کرتے ہیں یعنی 36 لاکھ کے قریب اور ایک بیٹی نے تو اٹھارہ لاکھ مرتبہ محمدرسول اللہ پڑھ لیا ہے۔ ابھی عمل جاری ہے۔ الحمدللہ! اس کے جو ہمیں فوائد ملے اگر میں لکھنا شروع کردوں تو آپ کا پورا رسالہ مکمل ہوجائے گا۔ ہمیں تو سارے گھر والوں کو اب محمدرسول اللہ سے عشق ہوگیا ہے۔ الحمدللہ اس رمضان بھی ہم نے پہلےسے ہی تیاری کررکھی ہے کہ سارا رمضان زیادہ سے زیادہ محمدرسول اللہ پڑھنا ہے۔ میری ایک بیٹی نے تو اب تک بارہ لاکھ مرتبہ پڑھ لیا ہے ۔
اٹھرا کا انتہائی کامیاب مجرب نسخہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس مرض اٹھرا کا انتہائی کامیاب مجرب نسخہ ہے۔ جو میں قارئین عبقری کو ہدیہ کررہا ہوں۔ ھوالشافی: برگ نیم، چاکسو، رسونت مصفٰی اچھی عمدہ ہموزن لیں۔ برگ نیم سائے میں خشک کریں ۔ پھر چاکسوتوے پر بریاں کریں۔ رسونت کو رات عرق گلاب میں بھگودیں‘ صبح مَل کر چھان لیں اور اسے بھی سایہ میں خشک کریں اب تینوں ادویہ برابر وزن کرلیں اور سفوف تیار کرلیں۔ زیرو سائز کیپسول بھرلیں‘ اٹھرا کا انتہائی کامیاب مجر ب نسخہ ہے۔ نو ماہ کھلائیں‘ زیادہ تر بیٹے ہی پیدا ہوتے ہیں۔یہ نسخہ کافی لوگوں نے آزمایا ہے اور الحمدللہ کامیاب ہی پایا ہے۔قارئین! آپ بھی استعمال کریں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔(بحوالہ : جلد نمبر 7)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں