Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یہ پنجابی الفاظ پڑھیں! دم کریں اور مریض ٹھیک!

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ گزشتہ چند سالوں سے مستقل مزاجی سے پڑھ رہا ہوں‘ انتہائی مفید چیزیں بغیر کسی تلاش ‘ محنت کے مل جاتی ہیں‘ حتیٰ کہ بعض ایسے ایسے نسخے اور وظیفے اور چلے ملتے ہیں کہ اگر کوئی سالہاسال کسی خانقاہ پر ریاضتیں‘ چلے کاٹ لے پھر بھی وہ چیز اسے نہ ملے جو ہمیں عبقری رسالہ کے ذریعے انتہائی سہولت سے پلیٹ میں سجا کر آپ پیش کرتے ہیں۔ آپ نے عبقری رسالہ میں لکھا کہ بخل نہ کریں جو بھی آپ کے پاس آزمائے ہوئے دم یا دعائیں ہیں لکھ بھیجیں ہم عبقری میں ضرور شائع کریں گے میرے پاس ایک انتہائی لاجواب دم ہے۔دم یہ ہے۔

آنکھ دُکھے تھَن، کھچرالی، پھوڑا لُوت
برکت کلمے محمدؐ دی پانچوں بُھکنا بھُوت


آنکھ کا درد، سردرد، پیٹ درد، سینے کا درد،پھوڑے، دانے کسی قسم کے ہوں اوّل و آخر درود شریف تین بار یہ دم پہلا کلمہ سات بار، آیۃ الکرسی ایک بار پڑھنی ہے۔ پیٹ درد کے لیے نمک پرپڑھنا ہے، پھوڑے یا دانے کے لیے تیل پر پھونک ماریں اور مریض پر بھی اور مریض پڑھا ہوا تیل بار بار پھوڑے پر لگائے، پیٹ درد والا مریض نمک چکھے ٹھیک ہو جائے گا ان شاء اللہ تعالیٰ شفاء ملے گی نیز منہ کے چھالوں کے لیے چینی پر دم کرنا ہے۔ (شکیل احمد، ملتان)
کان پیڑے کیلئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ میں سے ہم نے بہت سے ٹوٹکے آزمائے ہیں اور اللہ کا کرم ہے ہر ایک کے بعد یقین میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک بار میرے شوہر کو عصر کی نماز کے بعد کان کے پیچھے درد ہوا مغرب تک وہاں اچھی خاصی سوج آگئی پھر آپ کے رسالے سے کن پیڑے والا دم پڑھا تو شہر صاحب نے فوراً دم کیا صبح تک نام و نشان تک غائب تھا۔ دم کا طریقہ کار یہ ہے:سورۂ فاتحہ پوری پڑھنی ہے اور دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی پڑھتے ہوئے کان پیڑوں کے گرد پھیرتے جائیں جہاں سے شروع کریں وہیں پر دائرہ ختم کردیں اور شہادت کی انگلی سے کراس (x) لگادیں۔ یہ عمل ایک وقت میں تین مرتبہ کرنا ہے۔ صبح‘ شام اور اگلے دن صبح تین دم ہونگے۔ کان پیڑے ختم ہوجائیں گے۔ انشاء اللہ‘ اور مریض سے کہیں کہ وہ کم از کم دس روپے کی ٹافیاں لے کر محلے کے بچوں میں تقسیم کردے۔

بسم اللہ سے معاملات حل:
ایک نسخہ اپنے معاملات بسم اللہ شریف کے ذریعے حل کروانے کا بسم اللہ شریف پوری لکھ لیں اور یہ لکھیں کہ اے بسم اللہ شریف تو جانتا ہے جو میں چاہتا ہوں اور تجھ سے کہنا چاہتا ہوں تو اللہ کے واسطے کردے اللہ سے کروادے اللہ اور رسولﷺ کا واسطہ لکھ کر پاس رکھ لیں۔بسم اللہ شریف کے علاوہ درود ابراہیمی یا کسی بھی کلام اللہ کو کسی بدی درود کو قرآن مجید کوکسی دعا کوئی اذکار ہو یا اللہ کا نام ہوتو لکھ کر آپ لکھ دیں یا سب کو کے اے درود ابراہیمی پارے قرآن پارے فلاں دعا اللہ کے حکم سے یہ کردے اللہ سے کروا دے اللہ کا واسطہ تو جانتا ہے کیا میں تجھ سے چاہتا ہوں یا کہنا چاہتا ہوں تو اللہ سے کروا دے کردے اللہ کے حکم سے اللہ رسولﷺ کا واسطہ اس طرح کام ہو جاتے ہیں کیونکہ اللہ کو مناتے ہیں ناممکن ممکن ہو جاتا ہے۔ بس لکھ کر پاس رکھ لیں اسی طرح کچھ بھی لکھ کر استخارہ بھی کرسکتے ہیں کے لکھ دیں کے اے فلاں کلام یہ استخارہ اللہ سے کرنا چاہتا ہوں تجھے پتا ہے جو میں چاہتا ہوں اور جو تجھ کو کہنا چاہتا ہوں اللہ کے حکم سے کروا اللہ رسول ﷺ کا واسطہ اور ہو جائے لکھ کر پاس کچھ عرصہ رکھیں ہو جاتا ہے۔ اگر قرآن کو لکھنا ہے تو قرآن میں اس طرح لکھ کر رکھ دیںجس کے نام لکھیں وہ کلام کاغذ پر لکھ کر آگے لکھ دیں جس طرح بتایا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 353 reviews.