محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ بہت ہی مفید ہے‘ ہمارا پورا علاقہ اس رسالہ سے مستفید ہورہا ہے‘ اس کے روحانی و طبی ٹوٹکے فوری اثر اور تجربہ شدہ ہونے کی وجہ سے عوام کو فیض یاب کررہے ہیں۔ میرے پاس بھی ایک انتہائی لاجواب ٹوٹکہ ہے‘ اگر عبقری نہ پڑھتا تو شاید میں بھی اس کو سنبھال کر رکھتا اور اس کے ساتھ ہی قبرمیں چلاجاتا‘ یہ درد شقیقہ(آدھے سر کا درد) میں بہت ہی مفید ہے۔ ایک نہایت سادہ، پراثر، انمول اور بارہا تجربہ شدہ نسخہ پیش خدمت ہے۔ نہایت کم قیمت بلکہ مفت کا نسخہ ہے۔ ھوالشافی: اسطخودوس دو ماشہ، مغز دھنیا تین ماشہ، فلفل سفید دو ماشہ، صندل سفید ایک ماشہ یہ ایک وقت کی خوراک ہے لہٰذا تین دن کے لیے یہ ادویات ان سے تین گنا لے لی جائیں۔طریقہ استعمال یہ ہے کہ ایک خوراک لے کر صبح سویرے اس کو کونڈی میں رگڑ کر تھوڑا سا پانی ڈال کر گھوٹا بنالیا جائے۔ اس گھوٹے کو صبح سورج نکلتے وقت مریض پی لے۔ اس دوائی کے استعمال کی شرط یہ ہے کہ جب سورج طلوع ہونے لگے اور سورج آدھا اندر اور آدھا باہر ہو اس وقت ہی یہ گھوٹا پینا ہے۔ لہٰذا گھوٹا سورج طلوع ہونے سے پہلے ہی بنا کر رکھ لیا جائے ‘ پوری تیاری کے ساتھ مشرق کی طرف منہ کرکے بیٹھ جائیں‘ جیسے ہی سورج آدھا نظر آئے یہ پی لیں‘ورنہ سورج طلوع ہونے سے آگے یا پیچھے گھوٹا پینے سے فائدہ نہیں ہوگا۔ اول تو ایک دو دن کے استعمال سے بالکل آرام آجائے گا ورنہ تین دن میں تو ان شاء اللہ درد ضرور ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا ۔(نوٹ) دوائی تین دن سے زیادہ استعمال نہیں کرنی۔یہ نسخہ بے شمار مریض آزماچکے ہیں‘ انتہائی تکلیف دہ مرض کا لاجواب علاج ہے۔ ضرور استعمال کیجئے۔(ممتاز احمد اعوان، سلانوالی سرگودھا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں