فتوحات کے در کھلیں!جادو‘ طلسم‘ سحر ختم
ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس ماہ اللہ پاک کی خاص رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں بہت سے اللہ تعالیٰ کے نیک بندے اللہ پاک کی مخلوق کو جہاں نیکی اور پرہیزگاری کے متعلق فوائد کثیر بیان کرتے اور بتاتے ہیں وہاں اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندوں نے اس ماہِ مقدس میں بہت سے ایسے اعمال ترتیب دیئے جن کے کرنے سے نا صرف انسان کی دنیا سنوری بلکہ آخرت بھی سنور گئی رنج و غم سے نجات، رزق میں ترقی و برکت جائز خواہشات کی فتوحات کے بہت سے اعمال بتائے ہیں ترقی رزق و برکت کے لیے ایک مخصوص عمل بیان کرتا ہوں۔ اَللہُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَآءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيْزُ
چودہ رمضان کے بعد جو جمعۃ المبارک آئے گا‘ اس دن بعد طلوع آفتاب درج بالا اعداد کا نقش مثلث آتشی ترتیب دیکر پاس رکھا اور پھر نماز عشاء یا فجر یا پھر کسی وقت میں اتنی مرتبہ آیت مبارک چند روز تک پڑھی جائے تو فتوحات کے درکھل جائیں رزق میں بے انداز ترقی ہو مصائب و آلام سے ہمیشہ کیلئے امن رہے سحر و جادو کا اثر ختم، خواہشات پوری ہوں۔
ماہِ رمضان کی تیرہ، چودہ، پندرہ تاریخ کو مندرجہ ذیل عمل ہر نماز کے بعد پڑھے اور بعد نماز بہت زیادہ پڑھے تو ان تین یوم کی بارہا ریاضت اسے بہت سے اعمال سے بے نیاز کردے گی اس کے پڑھنے سے گناہوں کی معافی، جمیع آفات سے تحفظ قرضہ سے نجات بیماری سے شفا قید سے رہائی حکام میں عزت و آبرو سروس میں ترقی، کمائی میں خیر و برکت اور دشمنوں ظالموںسے نجات ہے۔
سُـْبحَانَکَ یَااَللہُ تَعَالیٰ یَارَحْـمٰنُ اَجِرْنَا مِنّ النَّارُ یَامُـجِیْرُ سُبْـحَانَکَ یَارَحِیْمُ تَعَالَیْتَ یَاکَرِیْمُ اَجِرْنَا مِنّ النَّارُ یَامُـجِیْرُ
ایک آزمودہ عمل تحریر کررہا ہوں۔ اس عمل کو ضرور تیار کریں۔
ستائیس رمضان المبارک کی رات بعد نماز عشاء سات دانے جَو کے لیکر ہر دانے پر ستر مرتبہ یَارَزَّاقُ پڑھیں اب ان جو کے دانوں کو کسی سبز یا سیاہ رنگ کے ریشمی کپڑا میں سی کر بٹوے میں رکھ لیں ان شاء اللہ سال بھر بٹوہ ہمیشہ پیسوںسے بھرا رہے گا۔
رمضان میں برکت والی تھیلی سے مالداربنیے!
اسم اعظم کی دم شدہ برکت والی تھیلی جس میں رقم ڈالنی ہے روزانہ اس کے اوپر 129 بار سورۃ الکوثر مع تسمیہ صبح و شام اوّل و آخر سات مرتبہ درود شریف پڑھیں تو برکت ہمیشہ رہےگی۔
پہلے عشرے کا عمل:جب رمضان المبارک کا چاند نظر آئے تین مرتبہ اوّل و آخر درود شریف درمیان میں 313 بار سورۃ الکوثر مع تسمیہ رات کے کسی حصے میں اس عمل کو کریں اگر مجبوراً آپ رات کے کسی حصے میں نہیں کرسکتے تو دن کو بھی عمل کرسکتے ہیں یعنی پہلے روزے والے دن گھر کا ہر فرد کرے ہر فرد اپنی تھیلی رکھ سکتا ہے۔ اس میں دم کریں یہ پہلی رمضان کا عمل ہے۔
دوسرے عشرے کا عمل:گیارہ رمضان المبارک کو پھر تراویح کے بعد تین مرتبہ اوّل و آخر درود شریف درمیان میں 313بار سورئہ الکوثر معہ تسمیہ پڑھنا ہے۔
تیسرے عشرے کا عمل:اکیس رمضان المبارک کو بھی درج بالا عمل پڑھنا ہے جبکہ عید والے دن عید کی نماز کے بعد یہی عمل پڑھنا ہے۔
ستائیس رمضان المبارک کا خاص عمل:برکت والی تھیلی جس میں آپ رقم رکھتے ہیں۔ ستائیس رمضان المبارک کی شب کو گیارہ بار درود شریف اوّل آخر کے ساتھ 1100بار سورۃ الکوثر معہ تسمیہ پڑھ کر برکت والی تھیلی پر دم کریں سارا سال تھیلی سے رقم ختم نہیں ہوگی شرط یہ ہے کہ یہ عمل صرف ستائیس رمضان المبارک کی رات کو کرنا ہے۔ یہ عمل دن کو نہیں کرسکتے۔ بہت برکت والا عمل ہے۔
جمعۃ الوداع کا خصوصی عمل برائے دفع درد
اگر کوئی شخص ماہِ رمضان میں جمعۃ الوداع کے دن نمازِ عصر سے سورج غروب تک درج ذیل آیت لکھ کر اپنے پاس رکھے جس وقت جسم کے کسی بھی حصہ میں درد ہو آپ اپنی درد والی جگہ پر باندھیں اور درج بالا آیت پڑھتے رہا کریں۔ جتنا بھی پرانا درد ہوگا ان شاء اللہ جاتا رہے گا اور چند دن میں درد کا سرے سے وجود ہی نہ رہے گا۔ایسے اعمال درودں کیلئے قاطع ہوتے ہیں۔ اس میں کوئی تعداد مقرر نہیں بس اعتقاد شرط ہے۔أَلَمْ تَرَ إِلَى رَبِّكَ كَيْفَ مَدَّ الظِّلَّ وَلَوْ شَاءَ لَـجَعَلَهُ سَاكِنًا ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَيْهِ دَلِيْلاً(پارہ نمبر ۱۹ سورئہ الفرقان آیت نمبر ۴۵)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں