محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جب سے ہوش سنبھال میں ہر رمضان پورے روزے رکھتا لیکن اب عمر اس اس حصے میں آکر شوگر کے مرض سے مجھے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس وجہ سے پچھلے کچھ سالوں سے روزے رکھنا بہت مشکل ہوگیا تھا۔ میرا روزے رکھنے کودل بہت کرتا تھا لیکن طبیعت ساتھ نہیں دے رہی تھی ایک دم شوگر 200 اور دوسرے پل میں 400 ہو جاتی جس پر ڈاکٹرز کے مشورے سے میں نے روزے رکھنا بند کردیئے دل میں ایک افسوس تھا کہ زندگی میں یہ رمضان نصیب ہوگیا اگلے رمضان پتہ نہیں میں ہوتا ہوں یا نہیں یہی سوچ کر روزہ رکھنے کو دل کرتا لیکن میں اس فرض عبادت سے محروم ہوگیا۔ روزانہ صبح اور شام ایک ایک گولی شوگر کی کھانا لازمی تھا اور اگر درمیان میں شوگر لیول تیز ہو جائے تو پھر ایک گولی کھانا پڑتی۔ شوگر کی وجہ سے پائوں پر زخم ہوگیا جو ٹھیک ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا اس کی الگ سے ٹینشن تھی خیر اللہ سے دعا کرتا رہا اور معافی طلب کرتا رہا یا اللہ اس بندے کے دل کی کیفیات سے تو واقف ہے مجھے معاف کردے۔ پھر ایک روز ایک دوست ملا جو میرا ہم عمر ہی ہے اور وہ بھی شوگر کا مریض ہے لیکن حیرانی تھی وہ روزے سے تھا میں نے اس سے کہا کہ یار کیا استعمال کرتے ہوا اس نے کہا عبقری دواخانے کا ’’عرق شوگر شفاء‘‘ استعمال کررہا ہوں رمضان سے دو ماہ پہلے ہی استعمال کرنا شروع کیا اور میری شوگر نارمل ہوگئی اور میں روزے رکھنے کے قابل ہوگیا۔ میں نے کہا مجھے بھی ایڈریس دے دو اس نے ایڈریس دیا تو میں اگلے روز دواخانے آیا اور چھ بوتل عرق شوگر شفاء لے گیا اور اس کا باقاعدگی سے استعمال شروع کیا شروع کے پانچ روزے تو رکھ نہیں سکا اس کے بعد لگاتار دس روزے رکھے اور اللہ کے افضل سے شوگر لیول کنٹرول میں تھا آگے بھی روزے رکھ رہا ہوں درمیان ایک چھوڑ دیا تھا ۔ پائوں کا زخم بھی ٹھیک ہوگیا ۔ (احتشام علی، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں