محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! پہلے بچے کی پیدائش کے بعد مجھ میں خون کی انتہائی کمی واقع ہوگئی جس کے پیش نظر ڈاکٹرز نے دو بوتل خون لگوانے کا مشورہ دیا جس پر ہم نے عمل کرتے ہوئے دو بوتل خون لگالیا۔ ڈیڑھ سال بعد پھر میں امید سے ہوگئی حمل کے دوران مجھے بھی پھر سے خون کی کمی آنا شروع ہوگئی جس کو لے کر میں اور میرا شوہر بہت پریشان تھے لیڈی ڈاکٹر سے مشورہ کیا تو اس نے دو گولیاں دے دیں اور ایک سیرپ لکھ دیا ۔ میرے خون کا ایچ بی 9 تھا جو حمل کے دوران 7 پر آگیا ۔ گولیاں اور سیرپ پینے سے خون کے لیول میں کچھ خاص فرق محسوس نہیں ہوا۔ میں نے اپنی والدہ سے لاہور میں بات کی اور انہیں اس بارے آگاہ کیا تو انہوں نے کہا کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں تو ایسے کروں اپنے شوہر سے بات کروائو جب ان سے بات کی تو امی نے انہیں اٹک شہر میں عبقری دواخانے کی ایجنسی کا بتایا اور حاملہ ٹانک کی تین سے پانچ بوتل لانے کا کہا میرے شوہر فوری لے آئے اور اس پر لکھی گئی ہدایات کے مطابق میں نے اس کا استعمال شروع کیا۔ دن گزرتے گئے ڈیلیوری سے پہلے جب ڈاکٹرز نے میرا ایچ بی ٹیسٹ کیا تو ایچ بی لیول 10 تھا میں خود حیران کہ یہ کیا 7 سے 10 ہوگیا ایچ بی لیول اس طرح میرے گھر ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی اور مجھے خون
کی بوتل لگوانے کی نوبت نہیں آئے۔ ڈیلیوری کے بعد اب بھی میں حاملہ ٹانک استعمال کرتی ہوں جس سے مجھے بہت فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ (افشاں، اٹک)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں