(۱) پورے ذوق و شوق سے روزے اور تراویح کا اہتمام کیا جائے ان عبادات کا حکم ہمارے فائدے کیلئے دیا گیا ہے تاکہ ہم رحمت خداوندی کے خزینوں سے حصہ پاسکیں، یہ عبادات مشروع نہ کی جاتیں تو یہ مبارک اوقات غفلت میں گزر جاتے۔ اب غفلت بھی ہو تب بھی محرومی نہ ہوگی۔ (۲)مسجد میں تکبیر اولیٰ کیساتھ نماز باجماعت کی پابندی کا عزم کیا جائے کہ کوئی نماز فوت ہوگی نہ جماعت چھوٹے گی۔
(۳)کلمہ طیبہ کے ذکر درود شریف اور توبہ استغفار کی کثرت کی جائے۔(۴)تلاوت قرآن پاک کا خصوصی اہتمام، نوافل میں بھی اور دیکھ کر بھی قیام میں تلاوت سے ایک لفظ پر سو نیکی اور نماز میں بیٹھ کر پڑھنے سے ہر حروف پر پچاس نیکی کا ثواب ملتا ہے۔(۵)روزے کا ایک مقصد حصول تقویٰ ہے اگر گناہوں کو نہیں چھوڑا تو روزہ رکھنا گویا بے جان ہے۔(۶)نظر کو گناہ سے بچانا ہے۔ زبان کی حفاظت کرنی ہے ہاتھ پائوں حتیٰ کہ دل و دماغ کے گناہوں سے بھی روزے کو پاک اور محفوظ رکھنا ہے۔ جیسے کھانے پینے سے روزہ رکھ چھوڑا ہے کہ نہ کھائیں گے نہ پئیں گے اسی طرح گناہوں سے بھی روزہ رکھا جائے کہ روزہ رکھ لیا ہے گناہ نہیں کریں گے۔(۷)مغفرت و رحمت خداوندی کے حصول میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی اکوشش کرنی چاہئے کہ اس ماہ مبارک میں مولا کریم سے اپنے بندوں کی مسابقت دیکھنا چاہتے ہیں۔(۸)بازار اور گھریلو کاموں سے جس قدر جلدی ہوسکے فراغت حاصل کرکے زیادہ سے زیادہ اوقات مسجد کیلئے فارغ کرلینے چاہئیں دس دن کے اعتکاف کے علاوہ جتنا وقت بھی مل سکے مسجد میں گزاریں۔ (۹)ماہ مبارک اگر اہل اللہ کی صحبت اور خدمت میں گزارنے کا اہتمام کرلیا جائے جیسے کہ ہمار ےاکابرین کا معمول تھا۔(۱۰)اپنے ملازمین کیلئے کام میں سہولت کرنا بھی مطلوب ہے۔ (۱۱)اپنے پڑوسیوں نیز غرباء و مساکین کی خدمت اور دلداری بھی اس ماہ مبارک کا خصوصی عمل ہے۔ حدیث پاک میں وارد ہے کہ ماہ مبارک میں حضور پاکﷺ کاجو دوسخا بہت بڑھ جاتا تھا۔ آپ چلتی ہوا سے بھی زیادہ سخی ہو جاتے تھے۔افطاری میں غریبوں کو شریک کیجئے اور مالی تعاون بھی کیجئے تاکہ وہ اطمینان سے رمضان المبارک گزار سکیں اور آپ ان کی دعائوں کے مستحق بنیں۔ (۱۲)اسلام کی سربلندی علماء و مدارس دینیہ کی حفاظت مظلوم مسلمانوں کی حمایت و نصرت کی خوب خوب دعائیں کی جائیں رمضان المبارک کے فضائل اور اسکے حقوق و اعمال کی طرف متوجہ کرنے کیلئے ہمیشہ اولیاء کرم اور مشائخ عظام نے اپنے نورانی مواعظ سے لوگوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کی کوشش کی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں