محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کی نسلوں کی حفاظت فرمائے۔ آمین! الحمدللہ! میں اپنی تسبیحات پابندی سے کررہی ہوں۔ آپ کو بتایا تھا کہ وراثت میں سے جو پیسے ملے تھے ہم نے جگہ لی اس نیت سے کہ ان پیسوں سے پراپرٹی کا کام شروع کر لیتے ہیں۔ میرے میاں نے ایک دو جگہ پلاٹ لے کر سیل کیے بہت زیادہ نہیں لیکن مناسب منافع ملا۔ آخری مرتبہ جو جگہ لی وہ میرے میاں نے پارٹنر شپ پر دوست کے ساتھ مل کرلی۔ بڑی پریشانی دیکھنی پڑی ایک سال تین ماہ بعد وہ جگہ سیل ہوئی وہ بھی گھاٹے میں اب میرے میاں نے توبہ کرلی‘ کسی کے ساتھ مل کر کام نہیں کرنا۔
گزشتہ رمضان المبارک میں رزق کی بہت زیادہ پریشانی تھی‘ بہت پریشان تھی کہ کیسے گزارا ہوگا؟ ہرطرف سے ناکامیاں نظر آرہی تھیں‘ کہیں کوئی سبب نہ تھا‘ عبقری رمضان خاص شمارہ میں سورۂ مائدہ کی 114 آیت کا عمل پڑھا‘ سارا رمضان سحری کے وقت سورۂ مائدہ کی آیت نمبر114 کی ایک تسبیح ‘اول وآخر تین مرتبہ درود شریف کےساتھ‘ پڑھ کر آسمان کی طرف پھونک دیتی تھی۔ اللہ تعالیٰ نے رزق میں اتنی برکت دی ہے کہ میں حیران رہ گئی ہوں‘ اللہ نے ایسی ایسی جگہ سے رزق‘ دولت اور برکت کا انتظام فرمایا کہ خوشی سے آنسو نکل آتے ہیں‘اب الحمدللہ خوشحالی ہے علاوہ رمضان بھی تہجد کے وقت اٹھ کریہی عمل کررہی ہوں‘ کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔ (مسز فواد، گوجرانوالہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں