اللہ کو انسان کی صفات پسند! سخاوت اور خوش خلقی!
حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا تم میں سے بہترین وہ شخص ہے جو سب سے اچھے اخلاق کا مالک ہے۔ مسلمان کا اپنے مسلمان بھائی کو مسکرا کر دیکھنا بھی صدقہ ہے۔ (ترمذی)۔ تم میں سے وہ شخص مجھے بہت عزیز ہے جس کا اخلاق سب سے اچھا ہو۔ (بخاری)۔ حضورﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کو دو صفات بہت پسند ہیں۔ ایک سخاوت‘ دوسرے خوش خلقی۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ مومن اچھے اخلاق کے ذریعے پے درپے روزے رکھنے والے کا اور عابد کا درجہ پالیتا ہے۔ (ابوداؤد)
لین دین میں نرمی سے کام لیجئے! رحمت خداوندی کے حق دار بن جائیے
حضرت حمزہ بن صہیب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’مسلمانو! تم میں اچھے وہ ہیں جو باہم ایک دوسرے کی دعوتیں کرتے رہتے ہیں اور ملاقات کے وقت ایک دوسرے کو سلام کرتے ہیں۔ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو چیزیں قیامت کے دن مومن کے اعمال کے ترازو میں رکھی جائیں گی ان میں سب سے وزنی چیز حسن اخلاق ہوگا۔ رسول پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ اس شخص پر رحم کرے‘ جو کوئی چیز بیچتے خریدتے اور قرض وصول کرتے وقت نرمی سے کام لے۔ (صحیح بخاری)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں