محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے والد صاحب کے کان سے بہت ہی زیادہ پیپ بہتا تھا، کانوں میں کھجلی، شور شائیں شائیں کی آوازیں آتی تھیں۔ بہت سے ڈراپر استعمال کیے لیکن فرق نہیں پڑا ۔ مجھے تسبیح خانے سے جڑے دو سال ہوگئے ہیں ہر جمعرات گوجرانوالہ سے لاہور درس سننے آتا ہوں۔ میں جمعرات والے دن اپنے والد صاحب کو لاہور درس سننے کے لیے لایا پہلے ہم عبقری دواخانہ میں اسسٹنٹ حکیم صاحب سے ملے انہوں نے والد صاحب کے کان کے لیے ’’کان شفاء‘‘ تجویز کی میں نے تین ڈراپر لیے اور اسی وقت دو قطرے والد صاحب کے کانوں میں ڈالے اور مغرب کے بعد تسبیح خانے درس سننے کے لیے آگئے ۔ درس ختم ہونے کے بعد گھر کی طرف روانہ ہوگئے آدھے راستے پہنچے تو بہت زیادہ ریشہ کان کے راستے نکلا جس سے والا صاحب کے کپڑے خراب ہوگئے میں نے اسی وقت کان صاف کرکے دوبارہ ڈراپر ڈالے اور والد صاحب کو کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں جتناریشہ تھا سب نکل گیا ہے ۔ صبح ہوئی تو والد صاحب کا کان بالکل خشک تھا ریشہ نام کی کوئی چیز نہیں تھی اور کان میں جو شائیں شائیں کی آواز اور کھجلی ہوتی تھی وہ بھی ختم ہوگئی تھی والد صاحب بہت خوش ہوئے اور عبقری کو دعائیں دینے لگے۔ (نصیر احمد، گوجرانوالہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں