Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خاتون! گھر کی بنیاد اور ستون آپ ہیں!صحت کا خیال رکھیے!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

دن بھر کے معمولات
بہت زیادہ لمبے وقت تک بیٹھ کر کام کرتے رہنے سے نہ صرف جسمانی تھکن ہو جاتی ہے بلکہ آپ ذہنی دبائو کا شکار بھی ہوسکتی ہیں۔ اور یہ اسٹریس زندگی میں نہ صرف مشکلات کا سبب بنتا ہے۔ اس لیے اپنا ورکنگ شیڈول(کام کی زیادتی) کے باوجود ایسا بنائیں جس سے آپ اور آپ کی صحت متاثر نہ ہو۔
اپنی کسی بھی بیماری کو نظر انداز نہ کریں
خواتین میں عام طور پر یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ وہ چھوٹی موٹی بیماریوں کو نظر انداز کر دیتی ہیں اور ایسا وہ اکثر لاپرواہی اور کام کی زیادتی کے باعث اور کبھی کبھار وقت نہ ہونے کی وجہ سے بھی کرتی ہیں۔ ایسا کرکے وہ اپنی صحت کو سنگین قسم کے نقصان سے دو چار بھی کرتی ہیں کیونکہ ان چھوٹی موٹی بیماریوں جیسے مستقل کھانسی، گردن اور کمر کا درد اور غیر ہموار نظام ہاضمہ کے ساتھ گیس کی روز مرہ شکایات انہیں کسی بڑے مسئلہ سے بھی دو چار کرسکتی ہیں۔ اس لیے کسی بھی قسم کے بڑے نقصان اور تباہی سے بچنے کے لیے ان بیماریوں کا ابتداء ہی سے علاج کروا لینا بہتر ہے۔
اپنی روزمرہ کی خوراک پر خصوصی نظر رکھیے
خوراک یا کھانے کا خیال نہ رکھنا دیکھا یہ گیا ہےکہ خواتین کام کاج کی زیادتی کے باعث اپنے کھانے پینے میں لاپرواہی برتتی ہیں بیس سال کی عمر میں آپ کا میٹابولزم سسٹم تیزی سے کام کرتا ہے اور مسلسل فعال رہتا ہے لیکن عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کی کارکردگی میں کمی واقع ہونے لگتی ہے اس لیے اپنی ڈائیٹ پر مکمل توجہ رکھیں اور ہر وہ چیز اپنے کھانے کا حصہ بنائیں جس میں ہر قسم کے غذائی اجزاء شامل ہیں۔ کم کیلوریز والی اشیاء اپنائیں اور اوائل عمر سے اپنے کھانے پینے کے معمول کو پختہ بنائیں تاکہ بڑھتی عمر میں آپ نہ کھانے کے بُرے اثرات سے بچ سکیں۔ خواتین ڈائٹنگ کے چکر میں بھی کھانے کو اگنور کرتی ہیں یاد رکھیں ڈائٹنگ جسم کو صرف کمزوری کی صورت میں نقصان پہنچاتی ہے اور کچھ نہیں کیونکہ بھوکا رہ کر ڈائٹنگ سے صرف نقصان ہی ہوتا ہے اور کچھ نہیں۔ لیکن اگر آپ ’’ڈائیٹ پلان‘‘ پر عمل کریں تب آپ کی صحت بھی برقرار رہ سکتی ہے اس لیے اپنے ڈائیٹ پلان میں ’’متوازن غذا‘‘ کی اہمیت کو نظر انداز نہ کریں۔
یاد رکھیں! گھر کی بنیاد اور اہم ستون عورت کی ہی ذات ہے خواہ وہ ماں، بہن، بیوی، بیٹی کی صورت میں ہو اس لیے آپ اپنی صحت کو کسی صورت نظر انداز نہ کریں۔ اپنی صحت کے سلسلے میں اپنی ہڈیوں کو مت بھولیں، یاد رکھیں کام کی زیادتی اور ذہنی دبائو ہڈیوں کے امراض کا سبب بن سکتا ہے ۔ ہڈیاں آپ کے جسم کی بنیاد ہیں کہ پورا باڈی اسٹرکچر اس پر کھڑا رہتا ہے۔ صحت مند ہڈیاں اور جوڑ بھی آپ کو فعال رکھ سکتے ہیں۔ اس لیے دودھ اور ایسی اشیاء جن میں کیلشیم کی مقدار پائی جاتی ہو اپنی غذا میں شامل کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 059 reviews.