افزائش حسن میں بھی زیتون کا تیل بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کل بیوٹی کلینکوں میں اس کا استعمال عروج پر ہے۔ زیتون کا تیل کاسمیٹکس کی جان ہے۔ جہاں تک زیتون کے تیل کی مالش کا تعلق ہے یہ جسم کی نشوونما، افزائش حسن اور جلدی امراض کے لیے بہترین ہے۔ اس مقصد کے لیے سب تیلوں میں سرفہرست ہے۔ جسم کی نشوونما اور افزائش حسن کے ضمن میں زیتون کے تیل کے طلسمانی اثرات کے بارے میں اہم ابتداء بالوں سے کرتے ہیں۔
بال:موجودہ دور میں افزائش حسن میں بالوں کی آرائش کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے کیونکہ بالوں کا تعلق محض حسن ہی سے نہیں بلکہ یہ عمر کے رازداں بھی ہیں۔دلکش اور گھنےبالوں کے بغیر کسی باوقار اور حسین عورت کا تصور ہی ممکن نہیں۔ خصوصاً مشرقی تہذیب اور معیار حسن میں لمبے بالوں کو ایک خاص مقام حاصل ہے لیکن اب اس کے ساتھ ساتھ تراشیدہ بال رکھنے کا بھی رحجان شدت تے بڑھ رہا ہے۔بہرحال یہ آپ کی پسند ہے۔ بال لمبے رکھیں یا تراشیدہ لیکن اس امر سے تو کوئی اختلاف نہ ہوگا کہ خواتین کے سر پر صحتمند بالوں کا ہونا ضروری ہے۔ اس کے لیے مفید ترین اور جدید ترین طریقہ یہ ہے کہ رات کو سونے سے پہلے ارنڈ کا تیل (کیسٹرآئل) یا زیتون کے تیل کی مالش کریں جبکہ زیتون کا تیل بالوں کی مالش کے لیے بہت بہترین ہے۔ دوسرے درجہ پر بادام روغن اور تیسرے درجہ پر کیسٹر آئل۔ تیل کو بالوں کی جڑوں میں لگانا چاہیے اور مالش کرنے کے لیے انگلیوں کی پوریں کھوپڑی کی جلد پر جما کر جلد کو گول دائروں میں حرکت دینا چاہئے۔ اس سے سر کے بال نہیں ٹوٹیں گے۔ جبکہ سر کی مالش کرنے کا صحیح طریقہ بھی یہی ہے۔ بالوں کیلئے درست تیل کا انتخاب بھی بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ ویزلین جیسی ڈرینگ کریمیں آج کل دستیاب ہیں۔ آلیو آئل
(زیتون کے تیل) کے بیس ویسلین ڈریسنگ کیلئے ہمیشہ استعمال کریں۔ اسے ہر روز تھوڑی سی مقدار میں بالوں میں لگائیں۔بالوں کی خوبصورتی:بالوں کی خوبصورتی، چمک دمک اور گھنے ہونے کا تعلق صحت سے ہے۔ وٹامن بی بالوں کے لیے ضروری ہے۔ زیتون کا تیل بادام روغن اور کیسٹرآئل کی مالش بھی بالوں کی نشوونما کے لیے اپنے اندر بھرپور غذائیت رکھتی ہے۔ خاص کر زیتون کا تیل بالوں میں چمک پیدا کرتا ہے۔ اور ان کو مضبوط کرتا ہے۔ وٹامن بی اور زیتون کے تیل سے بال لمبے، مضبوط اور صحتمند ہوتے ہیں۔ ان میں چمک آتی ہے۔زیتون کے تیل سے مساج:زیتون کا تیل، بادام روغن، سرسوں کا تیل، ناریل کا تیل، کیسٹر آئل ہفتے میں تین چار مرتبہ تو ضرور لگائیں جبکہ ان تیلوں میں زیتون کا تیل بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ زیتون کے تیل سے بالوں کا اچھی طرح مساج کریں۔ رات کو سر میں تیل لگائیں اور صبح اٹھ کر کسی بھی اچھے شیمپو سے سردھولیں اور یاد رکھیں کہ کوئی بھی تیل سر میں لگا کر دھوپ میں نہیں بیٹھنا چاہیے۔ اس سے بال خراب ہوتے ہیں اور چہرے کا رنگ بھی متاثر ہوتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں