محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!پچھلے چھ سال سے عبقری پڑھ رہا ہوں۔ پہلے میں انگریزی ادویات کا استعمال کرتا تھا۔ انگریزی دوائی کے استعمال سے ایک بیماری ٹھیک ہو جاتی لیکن دوسری لگ جاتی اور بلڈپریشر ہائی رہنامعمول تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ معدہ نے تو کام کرنا چھوڑ دیا تھا لیکن جب سے عبقری سے جڑا ہوں صرف اور صرف عبقری کی دیسی ادویات کا استعمال کرتا ہوں۔ مجھے میری بیوی بچے کو جب کوئی تکلیف ہو تو ہم عبقری کی ادویات ہی استعمال کرتے ہیں۔ نزلہ زکام کے لیے بنفشی قہوہ، شفائے حیرت استعمال کرلیتے ہیں خون کی کمی ہو جائے تو فٹنس فولاد لے لیتے ہیں، معدہ خراب ہو جائے تو ہاضم خاص کھا لیتے ہیں نیند کا مسئلہ درپیش ہو تو سکون افزاء سے اچھی نیند آجاتی ہے۔ پٹھوں کی کمزوری‘ باہ کی کمزوری محسوس کی توعبقری دواخانہ کی تیار کردہ گولیاں’’ قوتی‘‘ کھالیتا ہوں، اکسیر البدن استعمال کرلی‘ گرمیوں میں پیاس ستاتی ہوتو عبقری مشروب پی لیتا۔ جسم میں تھکاوٹ محسوس ہورہی ہو یا درد تنگ کررہا ہوں تو’’ستر شفائیں‘‘ استعمال کرتے ہیں غرض ہم ایسی سب بیماریوں میں عبقری کی ادویات ہی استعمال کرتے ہیں اللہ کے فضل و کرم سے عبقری ادویات سے ہی ہم شفایاب ہو جاتے ہیں ہمیں کسی اور دواخانہ کی ضرورت نہیں پڑتی۔مزید کوئی بھی بیمار ہو میں اسے عبقری دواخانہ کا ہی بتاتا ہوں اللہ کریم اسے شفاء عنایت فرمادیتے ہیں۔ (سید عارف امان اللہ،کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں