محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل پڑھ رہا ہوں۔ میرے بہت سارے مسائل اسی رسالہ میں آئے ٹوٹکوں اور روحانی وظائف کےذریعے حل ہوئے۔ 2003 ءسے گھریلو مسائل میں گھرا ہوا ہوں‘ میری سابقہ بیوی نے کورٹ کے ذریعے مجھ سے خلع لیا۔ 2004 میں خلع ہوا 2005 میں بچوں کے خرچ کے سلسلے میں مجھ پر کیس کیا۔ حضرت جی! میری دو بیٹیاں ہیں ایک کی عمر 16 سال اور دوسری کی 15 سال ہے 2006 سے کورٹ کے آڈر سے 3000 روپے مہینہ دے رہا ہوں عید سعید، بقرہ عید، سالگرہ، امتحان کے پاس ہونے کے الگ سے پیسے دے رہا ہو کورٹ نے 5فیصد سالانہ کا آرڈر کیا تھا وہ میں نے نہیں دیا کیونکہ میرے پاس وسائل نہیں تھے 2005 سے 2017 جولائی تک میں خرچہ دے رہا ہو۔ 2016 میں مارچ میں پیسے بڑھانے کا مجھ پر کیس کردیا تھا اللہ کے فضل سے آپ کے بتائے ہوئے اللہ کے نام سے نومبر 2016 کو جج صاحب نے میری سابقہ بیوی کی درخواست خارج کردی میرے حق میں فیصلہ ہوا آپ کی کتاب میں سے میں نے وظیفہ پڑھا تھا مقدمے میں کامیابی کے لیے میرے لیے اللہ ہی کافی ہے وہی میرا کارساز ہے۔ 300 مرتبہ بعد نماز فجر میں پڑھنا تھا اسکے بعد 21 مرتبہ ۷۸۶ ہر نماز کے بعد پڑھنا تھا پڑھ کراس جج کا تصور کرکے جس نے فیصلہ کرنا تھا تصور کرکے پھونک مارنی تھی میں نے چھ مہینے تک پڑھا ایک سال تک کیس چلا نومبر 2016 میں میرے حق میں فیصلہ ہوا۔ٹوٹکہ:میں نے امت اخبار میں ایک ٹوٹکہ پڑھا اور آزمایا بھی۔ بعض اوقات سکول کے بیگ یا پرس کی زیپ خراب ہو جائے تو اسٹک جو سردی میں ہونٹوں پر لگائی جاتی ہے پرس یا سکول بیگ کی زیپ پر لگائی جائے تو جام زیپ کام کرنے لگتی ہے۔ (شیخ عبدالرزاق دھلوی، کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں