رنگت سفید‘ داغ دھبے دور ! گھریلو ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کوئی ا یسا ٹوٹکہ بتائیے کہ میرا رنگ سفید ہو جائے اور تھوڑے داغ دھبے جو ہیں دور ہو جائیں ۔ (س،ر۔ کنڈور)
مشورہ:آپ کیلئے چند آزمودہ ٹوٹکے لکھ رہا ہوں‘ مزید قارئین بھی اس سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔داغوں اور مساموں کی وجہ سے چہرے پر گڑھے پڑ جائیں تو روغن زیتون اور روغن کدو ہم وزن ملا کر لگائیں ۔ اس سے چیچک کے داغ تک دور ہو جاتے ہیں مگر شرط یہ ہے کہ مستقل مزاجی سے کام لیا جائے ۔سیاہ رنگت کو سفید کرنا:چرونجی پنسار کی دکان سے مل جاتی ہے دودھ میں پیس کر ہلکا گرم کریں اور رات کو سونے سے پہلے اس کی مالش کر کے سو جایا کریں ۔ صبح اچھے صابن سے چہرہ دھوئیں ۔ اس کے علاوہ چقندر ہونٹوں کے لئے بہترین چیز ہے ۔ یہ قدرتی لپ اسٹک کا کام بھی دیتا ہے یعنی اس کو قتلے کر کے ہونٹوں پر رگڑیں ۔ ہونٹوں پر سُرخی آ جائے گی ۔بال لمبے کرنے کیلئے:رات پانی میں املی ڈال کر بھگو دیں اور پھر صبح اس پانی سے بال دھو ڈالیں ۔ بال اس طرح دھونے کا عمل کم از کم ایک ہفتہ ضرور کریں ۔ اس کے ساتھ ناریل یا بادام کے تیل کی مالش بھی کرتے رہیں ۔ بال لمبے ہو جائیں گے ۔قدرتی ٹانک:تازہ پانی چہرے کے لئے قدرتی ٹانک ہے لیکن چشمے کا پانی اس سے بھی بہترین ٹانک ہے روزانہ اس سے چہرہ دھوئیں۔ بالوں کیلئے:چائے بنانے کے بعد جو پتی بچ جاتی ہے آپ اسے پھینک دیتے ہیں اسے پھینکنے کی بجائے اس میں دو لیٹر پانی ڈال کر بوائل کر لیں اس میں ایک عدد لیموں نچوڑ لیں اس پانی سے بال دھوئیں بال گرنا بند ہو جائیں گے ۔رنگت صاف کرنے کیلئے:آدھ کپ آٹا اور دودھ ملائیں اور پیسٹ بنا کر آدھ گھنٹہ پڑی رہنے دیں اب یہ لئی آپ چہرے اور ہاتھوں پر لگائیں اور سوکھنے پر مل مل کر مروڑیاں بنا کر اتار دیں روزانہ کرنے سے رنگت صاف ہو جائیگی۔
ماہواری خراب!آزمودہ علاج
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر17 سال ہے‘مجھے ماہواری کھل کرنہیں آتی‘ اس کے ساتھ ساتھ موٹی ہوتی جارہی ہوں‘ بالخصوص چہرہ گول ہوگیا ہے گال چربی بڑھنے کی وجہ سے لٹک گئے ہیں‘ ہنستے ہوئے بہت بُرے لگتے ہیں‘ میں چاہتی ہوں کہ میں سمارٹ ہوجاؤں۔ چہرہ بھی خوبصورت ہوجائے‘ براہ مہربانی مجھے کوئی آسان سا گھریلو نسخہ بتائیے۔ (پوشیدہ‘ سیون شریف)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کی ہارمونز شفاء کچھ عرصہ مستقل مزاجی سےا ستعمال کریں۔ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’عرق موٹاپا شفاء ‘‘ سیرپ لکھی گئی ترکیب کےمطابق کچھ عرصہ استعمال کریں۔ ان شاء اللہ آپ کے دونوں مسائل بہت جلد حل ہوجائیں گے۔
قبض کا شکار ہوں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! رسالہ عبقری کے بارے بہت سنا‘ اس لیے قلم اٹھارہا ہوں۔ مجھے گزشتہ سات سال سے قبض ہے‘ شروع میں انگریزی ادویات کھا کھا کر اپنا خانہ خراب کرلیا‘ اب ایک دو حکماء سے بھی ادویات لیں مگر فرق نہیں پڑرہا۔ جب مجھے قبض ہوتی ہے مثلاً ایک یا دو دن تک پاخانہ نہ آئے تو مجھے عجیب سی بے چینی‘ انتہائی شدید غصہ آتا ہے‘ نہ کسی کا ہنسنا اچھا لگتاہے اور نہ ہی کسی کا بات کرنا‘ ساتھ ہی ساتھ سارے جسم میں درد اور ہڈیوں میں درد ہوتا ہے جس کی وجہ سے سخت پریشانی ہوتی ہے‘ اسی طرح میری والدہ اور بہن کو بھی 12 سال سے قبض ہے۔(ف،بلوچستان)
مشورہ: جہاں تک ہو سکے کھانے میں سادگی ہو یعنی مرچیں ‘ کھٹائی اور گرم مصالحے کم سے کم ہوں ‘ مریض کے لئے سبزی کی ترکاری گوشت سے بہت بہتر ہے۔ ثقیل غذائیں گائے‘ بھینس کا گوشت‘ بینگن‘ پیاز‘ لہسن‘ مسور کی دال ‘ چھوہارہ‘ اچار ‘ چٹنی ‘ کباب‘ شراب ‘بھنڈی‘ زیادہ ترش زیادہ شیریں اشیائ‘ سرکہ‘ بازاری مصالحے کھانے سے پرہیز کریں۔ اس نسخے کو کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے تمام گھر استعمال کرے۔نسخہ: نمک لاہوری 2 تولے‘ الائچی کلاں ایک تولہ‘ مرچ سیاہ ایک تولہ‘ ثناءمکی ایک تولہ‘ سونٹھ ایک تولہ‘ کلونجی اور گل سرخ 3-3گرام‘ تمام ادویات صاف کرکے باریک کوٹ چھان لیں اور محفوظ کریں۔ رات سوتے وقت 6 گرام پانی سے کھالیا کریں ہفتہ میں ایک 2 مرتبہ روغن ارنڈیا روغن بادام رات سوتے وقت دودھ میں کچھ مدت استعمال کریں خدا نے چاہا تو پرانے قبض کا بھی خاتمہ ہوجائے گا اور اللہ کا شکر ادا کریں مگر کچھ مدت متواتر کھانا ضروری ہے۔
مجھے سمجھ نہیں آتی مجھے کیا ہے؟
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سمجھ نہیں آرہی اپنی کیفیت کو کیسے بیان کروں؟ پتہ نہیں مجھے کیا مسئلہ ہے‘ کبھی میرا دل چاہتا ہے میں بے تحاشہ ہنسوں اور کبھی بے وجہ ہی رونا آتا رہتا ہے‘ کسی کی بات برداشت نہیں کرستی‘ چھوٹی چھوٹی بات پر رونا آجاتا ہے‘ غصہ بہت زیادہ آتا ہے‘ کنٹرول نہیں کرسکتی‘ نہ مجھ سے کوئی خوشی کی بات برداشت ہوتی ہے نہ غمی کی‘ مجھے لگتا ہے میںذہنی مریض ہوں! میرا دل کرتا ہے کہ میں کسی کاسر پھاڑ دوں‘ کوئی بچہ قریب ہے تو دل کرتا ہے اسے اونچائی سے نیچے پھینک دوں‘غصہ میں لڑلیتی ہوں اور بعد میں پریشان ہوتی ہوں کہ ایسا کیوں کیا؟غصہ اتنا آتا ہے کہ جسم کانپنے لگتا ہے‘ پھر بے جان ہوکر اکثر گرپڑتی ہوں۔سمجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میرے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟ (م۔ت‘ میلسی)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کی ’’سکون افزا‘‘ سیرپ کی چند بوتلیں چند مہینے مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ اس کے ساتھ کوشش کریں ہروقت باوضو رہیں‘ جب بھی وضو ختم ہو دوبارہ وضو کیجئے۔ چند دن کرکے چھوڑ نہ دیجئے ۔ ان شاء اللہ چند ہفتوں میں ہی آپ کو فرق محسوس ہوگا۔ نماز پنج گانہ ہرگز نہ چھوڑئیے۔روزانہ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد کھلی فضا یا چھت پر جاکر نکلتے سورج کے سامنے کھڑی ہوجائیں اور لمبے لمبے سانس لیں‘ جب سانس اندر کھینچیں تو اس کو کچھ دیر کیلئے روک لیں اور یَارَحْمٰنُ پڑھتے ہوئے پریشر کے ساتھ ہوا کو باہر خارج کیجئے۔ تصور یہ رکھیں کہ سانس باہر نکالتے ہوئے بیماری‘ غصہ‘ ڈیپریشن باہر نکال رہی ہوں۔ ان شاء اللہ آپ خود کو پرسکون محسوس کریں گی۔
مجھے پڑھے بغیر آپ کے طبی مسائل حل نہ ہوں گے؟
اس صفحہ پر امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علیحدہ خط لکھیں۔صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام‘ موبائل نمبر اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں