جن افراد کو جوڑوں کے درد کا مرض لاحق ہے۔ ان کی یہ شکایت اور درد کی شدت ٹھنڈے موسم میں بڑھ جاتی ہے۔ اس بات کا ابھی تک کوئی واضح سبب دریافت نہیں کیا جاسکا ہے کہ سردی درد میں کس طرح اضافہ کرتی ہے۔ لیکن اس بات کا بھی کوئی ثبوت نہیں کہ موسم کی تبدیلی جوڑوں کی تباہی یا خرابی کا سبب بن سکتی ہے۔ اس لیے اکثر مریض اس موسم کی آمد کے ساتھ ہی ڈپریشن کا شکار بھی ہونے لگتے ہیں اور اس ڈپریشن کی وجہ درد میں شدت ہے۔ اس ضمن میں روز مرہ ورزش جسمانی اور ذہنی صحت پرمثبت اثر ڈالتی ہے۔ٹھنڈے یخ ہاتھ:موسم سرما کی یہ ایک عام بیماری ہے جس میں ہاتھوں کے ساتھ ساتھ پیروں کی انگلیاں ہر وقت یخ ٹھنڈی رہتی ہیں ایسی صورت میں ان کی رنگت میں بھی تبدیلی آتی ہے انگلیاں پہلے سفید، پھر نیلے اور آخر میں سرخ رنگ کی ہونے لگتی ہیں ایسی صورت حال میں درد بھی محسوس ہونے لگتا ہے۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ خون کی روانی ان انگلیوں تک بہت کم ہورہی ہے بہت سارے کیسز میں یہ شکایت مختلف میڈیکل ادویات سے دور کی جاسکتی ہے لیکن ایسے بھی کیسز سامنے آتے ہیں کہ جن افراد میں یہ مرض پایا جاتا ہے وہ بغیر کسی علاج معالجے کے ان ہی علامات کے ساتھ وقت گزار دیتے ہیں۔ اس سے بچنے کیلئے تمباکونوشی سے مکمل پرہیز اور کیفین کے استعمال کو بالکل ترک کر دینا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ہر وقت دستانے، موزے اور شوز پہن کے رکھنا بھی اہم ہے۔
خشک جلد:یہ جلد کے متعلق ایک عام بیماری ہے جو ٹھنڈے موسم میں اور زیادہ شدت سے سامنے آتی ہے۔ جب جلد میں نمی کی مقدار یا تناسب کم ہو جاتا ہے۔ جلد کو موئسچرائز رکھنا اہم ‘اس ضمن میں مختلف معیاری موئسچرائزنگ لوشنز اور کریمز بھی اپلائی کیے جاسکتے ہیں۔ لیکن یاد رکھیں ان کو لگانے کا سب سے بہترین وقت رات سونے سے قبل اور غسل کرنے کے بعد کا ہے۔ یاد رکھیں! غسل کا پانی بہت زیادہ گرم نہیں ہونا چاہیے بلکہ نیم گرم پانی سے نہانا بہتر ہوتا ہے بہت تیز گرم پانی جلد کو خشک کردیتا ہے اور بہت زیادہ تیز گرم پانی سے غسل کے نتیجے میں بال بے رونق اور خشک ہونے لگتے ہیں۔
فلو::یہ سرد موسم کی سب سے اہم اور سب سے زیادہ لاحق ہو جانے والی بیماری ہے۔ اس سے بچائو کے لیے بار بار غسل کرنے اور پانی سے دور رہیں۔ اس کے علاوہ Flu Nasal Spray کے ساتھ اگر فلوہربل ادویات کا استعمال کریں۔ اس ضمن میں گھریلو ٹوٹکے جو فلو سے بچانے کیلئے بہترین ہیں۔فلو کے جراثیم ایک سے دوسرے فرد تک بڑی آسانی سے منتقل ہو جاتے ہیں۔ اس لیے فلو کے مریض ٹشو پیپر یا رومال کو اپنے ہمراہ ضرور رکھیں تاکہ دوسرے رسک سے محفوظ رہ سکیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں