Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

شدید موسم سرما اور وائرل انفیکشن! -- (حیدر رضا‘ حیدرآباد)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

سردیوں کا آغاز ہوتے ہی خشک اور ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہو جاتی ہیں‘ موسم کی عمومی تاثیر خشک رہتی ہے جس کی بناء پر جہاں دیگر معمولات زندگی متاثر ہوتے ہیں‘ وہاں صحت کے حوالے سے بھی کچھ مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔ نزلہ، زکام،، انفلوئنز اور گلے کے درد کے ساتھ کھانسی اور سینے میں ٹھنڈ کے ساتھ ساتھ درد کے مسائل سامنے آنے لگتے ہیں۔ ذیل میں سردیوں کے کچھ خاص امراض اور ان سے نبردآزما ہونے کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔
ٹھنڈ اور بیماریوں کی دعوت عام
عام طور پر ٹھنڈ لگنے سے جسم میں کپکپی اور تھرتھری کی کیفیت پیدا ہونے لگتی ہے جسے گرم کپڑوں کی مددسے قابو پانے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن اس کی دوسری وجہ سینے میں ٹھنڈ کا لگنا ہے جس کے نتیجے میں درد کی شدت بڑھنے لگتی ہے ایسی صورت میں جسم کو ٹھنڈے پانی سے بچائیں غیر ضروری طور پر غسل کرنے سے گریز کریں اور اونی گرم کپڑے ہر وقت پہنے رکھیں۔ ٹھنڈ سے بچنے کے لیے ایک اور قابل عمل نسخہ یہ بھی ہے کہ اپنے ہاتھوں کو روزانہ اور بار بار دھوئیں اس طرح سے ان جراثیم کا خاتمہ ہو پائے گا جو کہ آپ دوسری جگہوں کو چھونے سے اپنے ہاتھوں منتقل کرلیتے ہیں جیسے کہ سوئچ بورڈ، کھڑکیوں اور دروازوں کی ٹاپ، استری، کرسیاں اور ایسی ہی دوسری کئی چیزیں جنہیں گھر کے تمام افراد ہی بار بار چھوتے ہیں اس طرح جراثیم اور بیکٹیریاز اپنے ہاتھوں میں منتقل کرکے مختلف بیماریوں کو دعوت عام دے دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ضروری ہے کہ پورے گھر کو صاف ستھرا رکھا جائے اور روز مرہ میں بار بار استعمال ہونے والی خاص اشیاء جیسے کپ، گلاس، تولیہ کو خاص طور پر صاف ستھرا رکھیں۔ خاص طور پر اس وقت جب گھر کا کوئی فرد بیمار ہو۔ اگر آپ ٹھنڈ کا شکار ہیں تب ڈسپوزیبل ٹشوز یا نرم کاٹن کا رومال اپنے پاس رکھیں۔
حلق میں خراشیں ہونا یا گلے کا خشک ہونا
موسم سرما کی یہ عام بیماری ہے جس سے بڑے، بوڑھے اور بچے سب ہی متاثر ہوتے ہیں۔ جیسے عام طور پر وائرل انفیکشن بھی کہا جاتا ہے۔ مشاہدے اور تجربے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ درجہ حرارت کی موسمی تبدیلی یا گرم کمرے سے باہر ٹھنڈ میں جانے سے اس کی شکایت عام ہوتی ہے۔ اور حلق متاثر ہوتا ہے‘ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سب سے آسان طریقہ نمک ملے نیم گرم پانی سے غرارے کرنا ہے‘ اس سے اس مرض کی شدت میں کمی ہوگی اور اینٹی فلامینٹری خصوصیت کی بدولت یہ حلق کی شکایت کو دور کرنے میں مدد دے گی۔ ایک کپ اُبلے ہوئے نیم گرم پانی میں ایک ٹی اسپون نمک شامل کرکے صبح و شام غرارے کرنے سے گلے یا حلق کے مختلف امراض سے نجات حاصل ہوتی ہے۔
موسم سرما میں ہونے والی فوڈ پوائزنگ
یہ سردیوں میں ہونے والی ایک بیماری ہے جس کی علامات میں فوڈ پوائزنگ، گیس، متلی، غنودگی، قے، ڈائریا وغیرہ کی شکایت شامل ہیں۔ کبھی کبھی جسم میں پانی کی کمی اور بخار کی علامت بھی پیدا ہونے لگتی ہے خاص طور پر نوزائیدہ بچوں اور بڑے اس کا زیادہ تر شکار ہوتے ہیں۔ اس لیے ایسے مریضوں کو طبی امداد کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ نورو وائرس میں زیادہ تر شکایت قے کی ملتی ہے۔ یوں تو یہ بیماریاں پورا سال بھی نظر آتی ہیں لیکن ٹھنڈے موسم میں ان کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے ان بیماریوں کے جراثیم اسکولز اور ہوٹلز وغیرہ میں زیادہ تر پائے جاتے ہیں۔جب مریض قے اور ڈائریا کا شکار ہونے کے سبب بیمار ہو جائیں تو ان کے لیے ضروری ہے کہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے پائے اور اس کیلئے پانی کیساتھ ساتھ جوسز کے استعمال کو بھی بڑھا دینا ضروری ہوتا ہے۔ نابالغ اور شیر خوار بچوں کو یہ بیماریاں زیادہ متاثر کرسکتی ہیں۔ اس لیے انہیں خاص توجہ اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے بچوں کو پانی پینے کی عادت ڈالیں اور دن میں دس سے بارہ گلاس پانی ضرور پلائیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 030 reviews.