محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں انڈیا سے ہوں اور آن لائن درس سنتی ہوں اور عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ ہمارے ہاں عبقری بہت پڑھا جاتا ہے‘ عبقری کے چاہنے والے دن بہت زیادہ ہیں‘ یہاں انڈیا میں خاندان کی کوئی شادی بیاہ ہو خواتین بیٹھ کر صرف عبقری کے ٹوٹکوں اور وظائف کے فوائد ہی بیا ن کرتی رہتی ہیں۔ آج میں بھی ای میل کے ذریعے عبقری کو ایک ٹوٹکہ بتانا چاہتی ہوں تاکہ پوری دنیا کے مقیم عبقری کے چاہنے والے اس سے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں۔ یہ بہت ہی خاص ٹوٹکہ ہے ان کیلئے جن کی جلد پر تیزاب گرجائے اور ان کی جلد جل جائے۔ پاکستان اور انڈیا میں یہ بہت زیادہ ہے کہ حاسدین اکثر
لڑکیوں پر تیزاب پھینک دیتے ہیں اس کے علاوہ بھی اکثر حادثات میں جلد پر تیزاب گرجاتا ہے‘ یا بیٹری پھٹ جائے تو اس کا تیزاب جلد پر گرتا ہےا ور جلد جل جاتی ہےا ور انسان بدصورت ہوجاتا ہےخاص طور لڑکیاں پوری زندگی کیلئے معاشرے کیلئے ناقابل قبول ہوجاتی ہیں اور ان کی زندگی ایک اندھیرے کمرے میں سسک سسک کر گزرتی ہے۔ ہمارے ایک جاننے والے ہیں ان کے گھر میں انورٹر کے ساتھ رکھی بیٹری اچانک پھٹ گئی‘ اس کا تیزاب قریب بیٹھی لڑکی پر گرا اس کا جسم‘ چہرہ اور آنکھ پر گرا‘ آنکھ کا رنگ بھی بدل گیا۔اللہ تعالیٰ ایسا کرم فرمایا کہ اسی وقت ان کا ایک دور
پرے کا رشتہ دار گھر آگیا‘ اس نے جب دیکھا تو فوراًگھر میں موجود دودھ ہی اس پر ڈالنا شروع کردیا‘پھر پورا اس کو نہلا دیا‘ اس نے گھر کے افراد کو مزید دودھ لانے کا کہا‘ وہ وافر مقدار میں دودھ لے آئے اور لڑکی پر ڈالتے رہے‘جہاں جہاں تیزاب گرا تھا دھار بنا کر وہاں دودھ ڈالتے رہے۔
یقین کیجئے وہاں موجود جنہوںنے دیکھا ان کا کہنا ہے کہ لڑکی کی آنکھ ادھر ہی ٹھیک ہوگئی اور نشان بھی ختم ہوگیا۔ صرف چند اس بچی نے بعد میںعلاج کروایا اور مختلف کریمیں لگائیں ‘ مگر جو سب سے پہلے دودھ والا ٹوٹکہ تھا اس نے اصل کام دکھایا اور تیزاب کے تمام مضراثرات دھو ڈالے‘بچی کی جلد بالکل صاف ہوگئی‘ جیسے کبھی اس تیزاب گرا ہی نہ تھا۔ اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا کوئی سانحہ پیش آئے تو یہ ٹوٹکہ آزمانا کبھی مت بھولیے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں