محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت عرصہ سے پڑھ رہی ہوں ہر مرتبہ زیادہ شدت سے عبقری کا انتظار ہوتا ہے۔ میں عبقری قارئین سے آج اپنا ایک تجربہ شیئر کرنا چاہتی ہوں۔شیخ الوظائف نے ایک مرتبہ دوران درس بتایا تھا کہ دوران عبادت یا اعمال کے دوران دعا کی قبولیت کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ میں نے اعمال کے دوران مختلف دعائیں پڑھنا شروع کردیں۔خاص طور پر دوران نماز جب التحیات پر بیٹھتی اور رب جعلنی والی دعا کے بعد مختلف قرآنی دعائیں پڑھ کر پھر سلام پھیرتی۔ میںایک طالب علم ہوں‘مجھے اپناسبق صحیح طریقہ سے یاد نہیں ہوتاتھا مگر جب سے میں نے نماز میں رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ oوَ یَسِّرْ لِیْ اَمْرِیْ o وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِیْo یَفْقَہُوْا قَوْلِیْ ﴿سورۂ طٰہٰ﴾والی دعا پڑھنا شروع کی میں حیران رہ گئی کہ مجھے میرا سبق بہت جلد یاد ہونا
شروع ہوگیا حتیٰ کہ میں نے ایک دن 12 صفحات پر مشتمل مضمون یاد کرلیا اور بہترین طریقے سے لکھ بھی لیا۔ اب تو صفحات سے بات آگے نکل گئی ہے میں ایک نشست میں پورا چیپٹر ازبر یاد کرلیتی ہوں ۔ میرے نمبر بہت ہی اچھے آرہے ہیں‘ کلاس ٹیچرز حیران ہیں کہ اس لڑکی نے خود اتنا امپروکیسےکرلیا؟۔ میری قارئین سے بھی درخواست ہے کہ اعمال کے دوران دعائیں مانگیں‘ پھر کمال دیکھیں آپ کا کوئی بھی مقصد ‘ مشکل ہے بس پورے یقین‘ توجہ اور دھیان سے دعا مانگیں اور چند دنوں کے اندر اندرزندگی کے اندر کمال خود دیکھیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں