سردیوں میں پرانی چوٹ کا درد لوٹ آتا ہے اسی طرح مجھے بھی درد ہوتا تھا‘ ہر سردیوں میں 1997 میں میرے الٹے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی فرکیچر تو ٹھیک ہو گیا تھا لیکن ہر سردیوں میں درد بہت ہوتا تھا۔ 2014 میں میں ایک کمپنی میں جاب کر رہا تھا۔ ایک چوکیدار سے سلام دعا اچھی تھی اس سے ذکر کیا کہ مجھے سردی میں ٹوٹی ہوئی ہڈی میں درد ہوتا ہے‘ تو اس نے بولا:تم ایسا کرو کہ میتھی دانہ لےلو موٹا موٹا کوٹ لو‘ایک چمچ تھوڑے سے سرسوں کے تیل میں ڈال کر تھوڑی دیر پکا لو۔نیم گرم جتنا برداشت کر سکو بازوں پر رات کوباندھ لو‘ صبح نیم گرم پانی سے دھولو‘ کچھ دن کرو‘ آرام آجائے گا۔ میں نے ایسا ہی کیا۔ میرے درد میں آرام آگیا۔ یہ نسخہ کافی لوگوں کو استعمال کروایا بہت فائدہ ہوا ہے۔ (فرحان علی‘ کراچی)
FARHAN ALI KARACHI
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں