محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!2019ء کو میں رتہ کلاں ضلع جھنگ اپنے عزیزوں کے پاس گیا تو وہاں میری ایک کزن ہے اس کی خیریت معلوم کرنے پر اس نے بتایا کہ مہروں کا مسئلہ ہے زیادہ دیرتک ایک جگہ بیٹھ بھی نہیں سکتی اور تھوڑا سا کام کرنے پر بہت زیادہ تھکاوٹ اور سانس پھول جاتا ہے تو میں نے اسے بولا باجی میں حکیم یا ڈاکٹر تو ہوں نہیں ایک عبقری دواخانہ ہے اس کا خادم ہوں۔ اگر آپ کہیں تو ان کی کوئی دوائی میں آپ کو کسی طرح پہنچا دیتا ہوں کیونکہ شفاء تو اللہ کے ہاتھ میں ہے تو وہ مطمئن ہوگئی لہٰذا میں نے اسکو ستر شفائیں پہنچا دی تین چار دن بعد فون پر خیرت معلوم کرنے پر اس نے بتایا کوئی خاص فرق نہیں میں نے کہا آپ نے یہ دوائی چھوڑنی نہیں دو یا تین ماہ مسلسل کھانی ہے کیونکہ یہ دیسی دوائی ہے تقریباً بیس دن بعد اس نے مجھے خود فون کیا اور کہا کہ اب طبیعت میں بہتری آرہی ہے آپ دو ڈبی کسی طرح پہنچائیں مزید بتایا کہ میرے بھتیجے کو الٹی آرہی تھی رکتی نہیں تھی تو میں نے کالی مرچ کے برابر اس کو دی تو اس کی الٹی رک گئی۔ اس طرح وہاں پر اور کئی لوگوں نے مجھ سے ستر شفائیں منگوائی ہیں اور کئی لوگوں کو میں نے جھنگ عبقری ایجنسی کا نمبر دے دیا کہ جھنگ نزدیک ہے آپ وہاں سے لے لیں۔ ایک اور باجی نے مجھ سے کہا کہ میری بیٹی حاملہ ہے اس کے سر میں درد ہوتا ہے اکثر کھانے کے بعد الٹی(قے) کر دیتی ہیں تو میں نے اسے ستر شفائیں دے دی ایک ماہ بعد دوبارہ ملاقات ہوئی تو بتانے لگی کہ بھائی ستر شفائیں نے تو جادو کی طرح اثر دکھایا ہے اب بیٹی بالکل ٹھیک ہے۔میرے پاس جو بھی مریض آتا ہے میں اس کو عبقری رسالہ پڑھنے کا مشورہ دیتا ہوں کیونکہ عبقری رسالہ میں دیئے گئے ٹوٹکے، نسخہ جات میں بیماریوں کا علاج ہوتا ہے جس کے استعمال سے شفاء مل جاتی ہے ۔(میاں احمد حسن، سرگودھا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں