بدمزاج خاوند اخلاق والا ہو جائے
خاوند ظالم اور بدمزاج ہوتو تین سو مرتبہ یَا بَاسِطُ پڑھ کر پانی پر دم کرکے وہ پانی خاوند کو پلائے یا کھانے پر دم کرکے کھلائے یہ عمل تین دن تک کرنا ہے ان شاء اللہ بدمزاج کبھی بداخلاقی نہ کرسکے گا۔
اولاد کے لیے رشتہ طلب کرنا
اگر کسی کے بیٹے بیٹی کا عقد نہ ہوتا ہو بعد نماز عشاء 313 دفعہ اکیس دن تک سورئہ فرقان کی آیت نمبر54 پڑھیں ان شاء اللہ کام بن جائے گا۔
دین و ایمان کی سلامتی کے لیے وظیفہ
بعد نماز عصر 313 دفعہ اوّل و آخر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر ’’یَاسَلَامُ یَاعَزِیْزُ‘‘ پڑھیں۔ ہمیشہ کیلئے عادت بنالیں آپ ہمیشہ عزت سے رہیں گے۔
پڑھائی میں دل لگانے کے لیے
فجر کی نماز کے بعد اکتالیس مرتبہ سورئہ فاتحہ اوّل و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر قلب پر پھونک ماریں پڑھائی میں دل لگے گا۔
ہر جائز مراد کے لیے
جو دل میں مراد ہے یا مشکل آن پڑی ہے ‘ حل کیلئے نماز کی باقاعدگی کریں درود شریف کثرت سے پڑھیں۔ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر ایک ہزار مرتبہ درود تنجیناپڑھنے کی نیت کرلیں۔روزانہ پڑھنا شروع کردیں جتنی مرتبہ آسانی سے پڑھ سکیں پڑھیں ۔ مراد پوری ہو جانے یا مشکل حل ہونے کی صورت میں بھی ایک ہزار مرتبہ پورا کریں۔ چاہیں تو گھر کے چند افراد مل کر ایک ہی نشست میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔ انتہائی آسان اور تیربہدف عمل ہے۔ عمل مکمل ہونے کی صورت میں حسب توفیق شیرینی بچوں میں ضرور تقسیم کیجئے۔ مقصد حل ہونے کی صورت میں شکرانے کےنوافل ادا کیجئے۔
ہر قسم کے کینسر کو ختم کرنے کیلئے
مریض روزانہ حسب توفیق صدقہ کرے۔ بعد نماز فجر اوّل و آخر ایک مرتبہ درود ابراہیمی اکتالیس بار سورئہ فاتحہ پڑھ کر مریض کو پلائیں اس کے کمرے کے چاروں کونوں میں چھڑکیں۔ روزانہ صرف ایک مرتبہ سورئہ مریم مریض کے کمرے میں بیٹھ کر بلند آواز سے پڑھنی ہے۔ اوّل و آخر درود ابراہیمی پڑھ کر مریض کو دم کریں پانی پر پھونک کر مریض کو پلائیں صرف اکتالیس دن یہ عمل کرنا ہے اگر مریض خود یہ عمل کرے تو زیادہ بہتر ہے۔ سورئہ رحمٰن مستقل کمرے میں چلتی رہے اکتالیس دن کے بعد ٹیسٹ کروالیں ان شاء اللہ مریض صحت اور تندرستی کی جانب لوٹ آئے گا۔
جادو ٹونہ آسیب کے اثرات ختم کرنے کیلئے
بعد نماز فجر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی ایک مرتبہ منزل گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی بسم اللہ الرحمن الرحیم ایک ہزار مرتبہ۔ بعداز نماز ظہر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی211 مرتبہ یَامُنْعِمُ گیارہ مرتبہ درود شریف چلتے پھرتے پڑھنے کیلئے۔ پہلا کلمہ 100 مرتبہ، تیسرا کلمہ 100 مرتبہ، استغفراللہ100مرتبہ، سُبْـحَانَ اللہ وَ بِـحَمْدِهٖ سُبْـحَانَ اللہ الْعَظِيمِ 100 مرتبہ۔ صرف اکتالیس دن باقاعدگی سے پڑھیں ان شاء اللہ سب پریشانیاں ختم ہو جائیں گی۔
نافرمان اولاد کے لیے وظیفہ
کسی بھی نماز کے بعد اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم اور بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر 125 مرتبہ سورئہ مدثر کی آیت نمبر54 تا 56 سات دن تک وظیفہ کریں۔
اپنے فوت شدہ قریبی رشتہ داروں کو دیکھنا
بعد نماز عشاء چار رکعت نماز نفل پڑھے ہر رکعت میں فاتحہ کے بعد سورئہ تکاثر پڑھے سلام پھیرنے کے بعد دعا مانگے درود شریف پڑھ کر دعا مانگو یا اللہ میرے فلاں فوت ہونے والے شخص کو اصل حالت میں دکھا دیجیے صرف اپنے قریبی رشتہ داروں کے لیے یہ عمل کیجیے۔
ہر مراد پوری ہو
سورئہ نصر کو سترہ دن تک 123 مرتبہ پڑھا جائے تو ہر مراد حاصل ہوگی ہر نماز کے بعد سات مرتبہ پڑھنا مشکلات کے حل کے لیے مفید ہے۔
زیارتِ رسول مقبول ﷺ کے لیے وظائف
(۱)شب جمعہ بعد نماز عشاء دو رکعت نفل بعد فاتحہ کے 25 بار سورئہ اخلاص بعد نماز ہزار مرتبہ مندرجہ ذیل درود شریف پڑھیںاَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُـحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ تَسْلِیْـمًاان شاء اللہ تعالیٰ زیارت نصیب ہوگی۔
ہر امید‘ آس پوری ہوگی
(۲)شب جمعہ بعد از عشاء دو رکعت نفل الحمد کے بعد آیۃ الکرسی گیارہ مرتبہ قل شریف گیارہ مرتبہ بعد سلام 100 مرتبہ درج ذیل درود شریف پڑھیں۔ ان شاء اللہ دیدار رسول اکرمﷺ نصیب ہوگا۔ متواتر ہر جمعہ پڑھتے رہیں آس پوری ہوگی درود شریف:اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُـحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ
دیدار رسولﷺ نصیب
(۳)ہر روز صبح و شام درج ذیل درود شریف پڑھیں ان شاء اللہ حضور پاکﷺ کا دیدار نصیب ہوگا۔ ’’اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلَی رُوْحِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِیْ الأَرْوَاحِ وَصَلِّ وَسَلِّمْ عَلَی جَسَدِہِ فِی الأَجْسَادِ وَصَلِّ وَسَلِّمْ عَلَی قَبْرِہِ فِی الْقُبُوْرِ
(۴)جو شخص شب جمعہ تین ہزار مرتبہ درود شریف پڑھے اس کو حضرت محمد ﷺ کی زیارت نصیب ہوگی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں